اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست دعا

٭… نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ پروفیسر میر مبشر علی صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ بنگلہ دیش گذشتہ چند ہفتوں سے بیمار ہیں۔ ابھی صحت کی حالت انحطاط پذیر ہے۔ موصوف جماعت کے دیرینہ خادم ہیں۔ ترجمہ قرآن کمیٹی کے بھی چیئرمین ہیں۔ موصوف اپنی ذاتی زندگی میں Bangladesh University of Engineering and Technology میں صدر شعبہ آرکٹیکچر رہے۔آپ کا شمار ملک کے نامور دانشوروں میں ہوتا ہے۔ آپ جماعت احمدیہ متحدہ بنگال کے دوسرے امیر پروفیسر عبد اللطیف صاحب کے نواسے ہیں۔

سانحہ ارتحال

٭… لئیق احمد صاحب (وانڈزورتھ،یوکے) اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کے والد محترم بشیر احمد صاحب ابن غلام احمد صاحب حال مقیم وانڈزورتھ مورخہ ۷؍اپریل۲۰۲۴ء (۲۷؍رمضان المبارک) کو ۸۲؍سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے ۔ انا للہ وانا اليه راجعون

بشیر احمد صاحب کی پیدائش ۵؍جولائی ۱۹۴۱ء کو امرتسر میں ہوئی۔ آپ حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے صحابی حضرت جمال دین صاحبؓ کے پوتے، حضرت حاجی گلاب دین صاحبؓ کے پڑ پوتے اور حضرت مولوی جلال الدین صاحبؓ کے نواسے تھے۔

آپ کے دادا جان حضرت میاں جمال دین صاحبؓ اور ان کے دو بھائیوں کو سنہ۱۸۹۷ء میں ملتان میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے سفر ملتان کےدوران دستی بیعت کا شرف حاصل ہوا۔(بحوالہ روح پرور یادیں از مولانا محمد صدیق امرتسری صاحب)

مکرم بشیر احمد صاحب کے نانا حضرت مولوی جلال الدین صاحب ؓمغل پورہ کے صدر جماعت رہے۔ آپ نے مغل پورہ کی جماعت کی بنیاد رکھی اور مسجد بھی آپ ہی کو بنوانے کی توفیق ملی۔

مرحوم نے سنہ 1968ء میں مغل پورہ لاہور، پاکستان سے یو کے ہجرت کی۔ حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ نے جب لندن ہجرت فرمائی تو مرحوم کو مسجد فضل میں بطور ٹیلی فون آپریٹر ڈیوٹی سر انجام دینے کی توفیق ملی۔ اسی طرح آپ کو خلافت خامسہ کے آغاز تک دفتر پرائیویٹ سیکرٹری ڈسپیچ میں اردو خطوط کے جواب دینے کی بھی سعادت حاصل ہوئی۔ اس لحاظ سے آپ کو جماعت میں مختلف جگہوں پر مجموعی طور پر 49؍سال خدمت کرنے کی توفیق ملی۔جلسہ سالانہ کے ایام میں کئی مہمانان کرام آپ کے گھر ٹھہرتے۔

مرحوم کے لواحقین میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے ، تین بیٹاں، سات پوتے پوتیاں اور دس نواسے نواسیاں شامل ہیں۔آپ کے دو نواسے عزیزم احسان احمد جامعہ احمدیہ یوکے اور عزیزم طلحہ احمد جامعہ احمد یہ جرمنی کے طالب علم ہیں۔

احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبروحوصلہ عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button