اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواستہائے دعا

٭… سلطان ظفر صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا تحریر کرتے ہیں کہ عبد الجبار ظفر صاحب لوکل امیر برمپٹن ویسٹ امارت (کینیڈا) سائیکل سفر کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔ ان کا ایک کندھا اتر گیا ہے نیز پسلیاں بھی ٹوٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے کافی تکلیف دہ صورت حال ہے۔

٭…نصیر احمد طاہر صاحب نیوپورٹ سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے دوست منصور احمد چٹھہ صاحب آف لگزمبرگ کئی دنوں سے شدید بیمار ہیں۔ خون میں ایک قسم کا وائرس پھیلنے کی وجہ سے گردے وغیرہ متاثر ہوئے تھے لیکن اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے حالت خطرے سے باہر ہےتاہم ڈاکٹر زکی ابھی تک تسلی نہیں۔

موصوف جماعت لگزمبرگ کے ایک فعال کارکن ہیں اور ایک لمباعرصہ بطور انسپکٹر بیت المال خدمت کی توفیق پاچکے ہیں۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے تمام مریضان کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے نیز ہر قسم کی پیچیدگی سے بچائے۔ آمین ثم آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button