متفرق

محرم میں شور اور شغب

حضرت شیخ کرم الٰہی صاحب پٹیا لوی تحریر فرماتے ہیں کہ خاکسار نے [حضرت اقدس مسیح موعودؑکی خدمت میں] عرض کیا کہ میں نے بار ہا صوفیاء کی مجلس حال و قال میں اور شیعہ وغیرہ کی مجالس محرم وغیرہ میں قصداً اس غرض سے شامل ہو کر دیکھا ہے کہ یہ اس قدر گریہ وبکا اور چیخ و پکار جو کرتے ہیں مجھ پر بھی کوئی حالت کم از کم رقت وغیرہ ہی طاری ہو مگر مجھے کبھی رقت نہیں ہوئی۔

جواب: حضور نے فرمایا کہ ان مجالس میں جوشور وشغب ہوتا ہے اس کا بہت حصہ تو محض دکھاوے یا بانی مجلس کے خوش کرنے کے لئے ہوتا ہے اور باقی رسم اور عادت کے طور پر بھی وہ ایسا کرتے ہیں کیونکہ اُن کا خیال ہوتا ہے کہ اس موقعہ پر ایسا کرنا موجب ثواب ہے۔ لیکن مومن کے لئے رقيق القلب ہونا ضروری ہے۔ اس کے لئے نمازیں وقت پر اور خشوع خضوع سے اد اکرنا اور کثرت استغفار و درود شریف اور نمازوں میں سورہ فاتحہ کی تلاوت کے وقت اھدنا الصراط المستقیم کا تکرار بطور علاج فرمایا۔ (سیرت المہدی روایت نمبر 1114)

(مرسلہ: مسز منظر محمود۔ جماعت میشیڈے، جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button