یورپ (رپورٹس)

احمدی مسلم ویمن سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن ہالینڈ کے زیر اہتمام ’’اسلام میں عورتوں کا مقام‘‘ کے عنوان سے لیکچر

(عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ہالینڈ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی مسلم ویمن سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AMWSA) ہالینڈ نے اس سال فری یونیورسٹی آف ایمسٹرڈیم میں اپنا پہلا لیکچر منعقد کیا۔ اس لیکچر میں اسلام میں خواتین کے مقام پر روشنی ڈالی گئی ۔

AMWSAکی نیشنل صدر صاحبہ نے جماعت احمدیہ اور AMWSAکا تعارف پیش کیا۔ مزید برآں روبینہ جومن بخش صاحبہ نے کلیدی لیکچر پیش کیا جس کے بعد ایک سوال و جواب کی مجلس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ سوال و جواب کے دوران ڈاکٹر نور السحر کمپیئر صاحبہ اور روبینہ جومن بخش صاحبہ نے مہمان طلبہ کے یہودیت، عیسائیت اور اسلام کے درمیان فرق، اسلام اور قرآن کی صداقت ،ختم نبوت، نیز ہم جنس پرستی جیسے عصر حاضر کے مسائل کے حوالے سے سوالات کے جواب دیے۔

تقریب میں کُل ۲۰؍سے زائد مہمانوں اور طلبہ نے شرکت کی جن میں سے ۱۱؍مہمان طلبہ تبلیغ کی غرض سے مدعو تھے۔

تقریب کے بعد زیر تبلیغ مہمانوں اور AMWSA کے طلبہ کو بعض کتب بطور تحفہ دی گئیں۔

الحمدللہ لیکچر کو حاضرین نے مثبت انداز میں سنا۔ شرکاء نے خاص طور پر کتابوں اور سوال و جواب کی مجلس کو بہت سراہا۔ زیر تبلیغ مہمانان کی اکثریت اس تقریب کے بعد بھی AMWSA کے طلبہ سے رابطے میں رہیں۔

اللہ اس پروگرام کے نیک نتائج پیدا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button