اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

سانحہ ہائے ارتحال

٭… طاہر محمود صاحب ہیمبرگ،جرمنی سےتحریر کرتے ہیں کہ شاہدمحمود صاحب لوکل امیر ہیمبرگ کے والد محترم غلام احمد صاحب بعمر ۹۶؍سال مورخہ ۲؍جون ۲۰۲۴ء کو ٹورانٹو، کینیڈا میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

مرحوم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے موصی تھے۔ نماز باجماعت کے پابند تھے، دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والے، خلیفۂ وقت اور خلافت سے اخلاص و وفا کا خاص تعلق رکھنے والے تھے۔ انتہائی مہمان نواز اور ملنسار تھے۔ خلیفۂ وقت کی ہر مالی قربانی کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ آپ کے والدین کی وفات ۱۹؍سال کی عمر میں ہوگئی تھی۔ اس وقت آپ اپنے علاقے میں اکیلے احمدی تھے۔ سخت مخالفت کے باوجود آپ استقامت سے احمدیت پر قائم رہے۔ خلیفۂ وقت سے آپ کا تعلق بہت مضبوط تھا۔ اپنے سات بہن بھائیوں کی شادیاں احمدی گھرانوں میں کروائیں۔

پسماندگان میں ۳؍ بیٹے اور ۱۱؍پوتے پوتیاں یادگار چھوڑی ہیں۔

٭… طاہر محمود صاحب ہی تحریر کرتے ہیں کہ مکرم محمد مختار احمد سنوری صاحب مورخہ ۳؍جولائی ۲۰۲۳ء کو بعمر۸۳؍سال بوجہ عارضہ قلب بقضائے الٰہی ہیمبرگ میں انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

آپ کو جماعت میں بطور قاضی اول خدمت کی توفیق ملی۔ نیک، عبادت گزار وجود تھے۔ بے شمار غریب عزیزوں کی مالی امداد کرتے تھے۔ بیماری اور شدید کمزوری سے قبل خود چل کر باقاعدگی سے نمازیں مسجد فضل عمر میں ادا کرتے رہے۔ خلافت کے شیدائی تھے۔ اپنے بچوں کو بھی ہر وقت نظام جماعت کی اطاعت، خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتے رہتے تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ اپنا چندہ ہر ماہ باقاعدگی سے اپنے ہاتھ سے ادا کرتے تھے۔

۵؍جولائی ۲۰۲۳ء کو نماز جنازہ مسجد فضل عمر میں مکرم مولانا لئیق احمد منیر صاحب مربی سلسلہ نے پڑھائی اور تدفین ربوہ کے بہشتی مقبرہ میں ہوئی۔

آپ نے پسماندگان میں ۴؍ بیٹے، ۳؍بیٹیاں، ۶؍ پوتے، ۷؍پوتیاں، ۵؍نواسے اور ۲؍ نواسیاں یادگار چھوڑی ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے رحمت و مغفرت کا سلوک کرتے ہوئے ان کے درجات بلند فرمائے۔ نیز ان کے پسماندگان کو ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

اعلانات ولادت

٭… مبارک احمد صاحب آف ویزبادن، جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے عید الاضحی کے دوسرے دن میرے بیٹے سعید احمد عارف صاحب مربی سلسلہ کو دوسرے بیٹے حمزہ عارف سے نوازا ہے۔ نومولود وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ نومولود مکرم مبارک احمد تنویر صاحب مربی سلسلہ کا نواسہ اور خاکسار کا پوتا ہے۔

احباب جماعت سے نومولود کی صحت و سلامتی والی لمبی زندگی، نیک نصیب اور والدین کے لیے قرة العین بننے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button