یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ فرانس کی ۳۰ویں نیشنل مجلس شوریٰ کا انعقاد

(منصور احمد مبشر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل فرانس)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فرانس کو اپنی ۳۰ویں نیشنل مجلس شوریٰ مورخہ ۸؍جون ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ بیت العطاء میں منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں مکرم عبد الماجد طاہر صاحب ایڈیشنل وکیل التبشیر یوکے نے بطور مرکزی نمائندہ شرکت کی۔

صبح دس بجے مجلس شوریٰ کا آغاز ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور دعا کے بعد مرکزی نمائندہ صاحب ممبران شوریٰ سے مخاطب ہوئے۔

امسال کُل چار تجاویز شوریٰ کے ایجنڈا میں شامل تھیں:

۱۔بجٹ ۲۔سیرت حضرت مسیح موعود ؑپر ایک کتاب کا ترجمہ کیا جائے اور فرانکوفون احباب کو پڑھایا جائے ۳۔ہر مسجد/سینٹر میں سولر پینلز کے ساتھ سولر جنریٹر اور ریزرو سٹاک جن میں ادویات، خوراک، اوزار، دفاعی ساز وسامان، دو وہیل چیئرز، وغیرہ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ ۴۔ فرانس کے مغربی معاشرہ میں بسنے والے مردوزن افرادِ جماعت میں پردہ کی اہمیت کیسے اجاگر کی جائے تا بےپردگی کے رجحان کو روکا جاسکے اور اس کے برے نتائج سے محفوظ رہا جا سکے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال شوریٰ کے ممبران کی کُل تعداد ۷۲؍رہی جن میں ۶۷؍مرد اور پانچ خواتین ممبرات شامل تھیں۔ نیز ۳؍مرکزی مہمان اور دو زائرین بھی موجود تھے۔ اس لحاظ سے کُل حاضری ۷۷؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: منصور احمد مبشر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button