آسٹریلیا (رپورٹس)جلسہ سالانہ

۳۶ویں جلسہ سالانہ آسٹریلیا کا دوسرا دن

(ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل آسٹریلیا)

غیر از جماعت معزز مہمانوں کے لیے خصوصی اجلاس

ممبر پارلیمنٹ، سینٹرز، مئیرز، کونسلرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں کی شرکت

(۱۳؍جولائی ۲۰۲۴ء، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج جماعت احمدیہ آسٹریلیا کے دوسرے دن کا آغاز مسجد بیت الھدیٰ سڈنی میں نماز تہجد سے ہوا اور بعد ازاں نماز فجر ادا کی گئی۔ مکرم قمرالزماں صاحب مربی سلسلہ نے ذکر الٰہی کے موضوع پر درس دیا۔

دوسرا اجلاس

جلسہ سالانہ کا دوسرا اجلاس صبح ساڑھے دس بجے مکرم ناصر کاہلوں صاحب نائب امیر اول جماعت آسٹریلیا کی  زیر صدرارت منعقد ہوا۔ مکرم قمر احمد چوہان صاحب نے تلاوت قرآن کریم کی اور اس کا انگریزی ترجمہ مکرم نکولس جیفری صاحب (Nicholas Jefree) نے پیش کیا۔ مکرم احتشام احمد صاحب  نے حضرت مصلح موعود کا منظوم اردو کلام پیش کیا۔ جبکہ نظم کا انگریزی ترجمہ عزیزم ایان نورنے پیش کیا۔

اجلاس کی پہلی تقریر مکرم عطا الرحمٰن مقبول صاحب کی انگریزی میں تھی جس کا عنوان تھا ’’Navigating the challenges of Contemporary Society‘‘۔

دوسری تقریر مکرم شفیق الرحمن صاحب مشنری انچارج نیوزی لینڈ کی ’’Self Reformation leads to Social transformation “ کے موضوع پر انگریزی میں تھی۔

مکرم ابدال احمد گھمن صاحب نے اردو نظم پیش کی جس کا انگریزی ترجمہ مکرم ابدال چغتائی صاحب نے پیش کیا۔

مکرم نور الدین عباس صاحب نے ’’اسلامی دنیا کی حالت زار اور اسکا حل‘‘ کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ مکرم انعام الحق علوی صاحب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بنی نوع انسان کے لیے محبت کے موضوع پرتقریر کی۔ اس اجلاس کی آخری تقریر مکرم ملک عمران احمد صاحب ( نیشنل جنرل سیکرٹری) نے ’’Companions of the Promised Messiah: early Ahmadis of Australia‘‘ کے موضوع پر کی جو کہ انگریزی میں تھی۔

اس کے بعد نماز ظہر اور عصر ادا کی گئیں اور وقفہ برائے طعام ہوا۔

تیسرا اجلاس

سہ پہر تین بجے جلسہ سالانہ آسٹریلیا کا تیسرا اجلاس مکرم بشیرخان صاحب صدر جماعت احمدیہ نیوزی لینڈ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ مکرم حافظ ذوالفقار صاحب نے تلاوت قرآن کریم پیش کی اور اسکا انگریزی ترجمہ مکرم بدیع احمد صاحب نے پیش کیا۔ مکرم وسیم سہیل صاحب نے نظم پیش کی اور اس کا انگریزی ترجمہ مکرم عمیر شمس صاحب نے پیش کیا۔

اس اجلاس کی پہلی تقریر انگریزی میں مکرم نوید احمد صاحب نے احمدی مسلمانوں کی قربانیاں کے موضوع پہ کی۔ اس اجلاس کی آخری تقریر مکرم عبدالنور آفتاب صاحب نے انگریزی میں Ahmadiyya Muslim Community in service of Humanity کے موضوع پر کی۔

چوتھا اجلاس۔ برائے غیر از جماعت مہمانان کرام

جلسہ سالانہ آسٹریلیا کا چوتھا اجلاس آج شام چھ بجے مکرم انعام الحق کوثر صاحب کی صدارت میں ہوا۔ اس اجلاس میں غیر از جماعت مہمانوں نے شرکت کی۔ ان مہمانوں میں ممبرز آف پالیمنٹ، میئرز اور کونسلرز کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم قمرالزماں صاحب مربی سلسہ نے کی اور مکرم حظیم احمد صاحب نے انگریزی ترجمہ پیش کیا۔ اس اجلاس کی پہلی تقریر انگریزی میں مکرم سید ودود جنود صاحب مربی سلسلہ نے Efforts of Khulafa-e- Ahmadiyya in promoting peace کے موضوع پر کی۔

اگلی تقریر مکرم کامران مبشر صاحب مربی سلسلہ نے انگریزی میں Justice is the essence for establishing peace کے موضوع پر کی۔ اس کے بعد جماعت کے تعارف پر مبنی ایک ویڈیو ڈاکیومینٹری پیش کی گئی۔

اسکے بعد مکرم رمضان شریف صاحب نے معزز مہمانوں کا تعارف کروایا۔ بعد ازاں درج ذیل معزز مہمانوں نے حاضرین جلسہ سے خطاب کیا۔

Hon Michelle Rowland , Fedral Minister for Communication (Video Message)

Mr Stephen Bali MP, Members for Blacktown

Ms Donna Davis, MP, State Member for Parramatta

Hon Phillip Ruddock AO, Mayor of Hornsby Shire Council

 Councillor Lana Formosa, Mayor of City of Dandenong Vouncil, Melbourne

Hon Scott Farlow, MLC (Member Legislative Council)

Councillor Brad Bunting, Mayor Blacktown City Council

Hon Damien Tudehope, MLC

Edmond Atalla, MP, State Member for Mont Druitt

Warren Kirby, MP, Member for Riverstone

Councillor Philips Veitch, Mayor of Randwick City Council

تمام معزز مہمانوں نے جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی خدمات کو سراہا اور جماعت کے ماٹو Love for all- Hatred for none کو بھی بہت سراہا۔

آخر میں مکرم امیر صاحب نے اختتامی کلمات کہے اور سب معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور اجتماعی دعا کروائی۔

بعد میں سب معزز مہمانوں کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد نماز مغرب اور عشاء ادا کی گئیں۔ آج کے دن ۳۱۰۳ افراد کی جلسہ سالانہ میں شرکت ہوئی۔ الحمد للہ

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button