ارشادِ نبوی
رضاعت کا بیان
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی تھیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ( میرے پاس) آئے۔اُس وقت میرے پاس ایک شخص تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: عائشہ! یہ کون ہے؟ میں نے کہا: میرا رضاعی بھائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عائشہ! تم عورتیں دیکھ لیا کرو کون تمہارا بھائی ہے؟ کیونکہ رضاعت ( دراصل ) وہی ہے جس میں دودھ کی مقدار اتنی ہو جس سے بچہ سیر ہو جائے۔
(بخاری كِتَاب الشَّهَادَاتِ بَابُ الشَّهَادَةِ عَلَى الأَنْسَابِ وَالرَّضَاعِ الْمُسْتَفِيضِ وَالْمَوْتِ الْقَدِيمِ)