یورپ (رپورٹس)

سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ سکاٹ لینڈ ریجن ۲۰۲۴ء

(ارشد محمود خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گلاسگو)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ سکاٹ لینڈ ریجن کو مورخہ ۲۳؍جون ۲۰۲۴ء بروز اتوار مسجد بیت الرحمٰن گلاسگو میں اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

صبح دس بجے رجسٹریشن اور ناشتے کے بعد افتتاحی اجلاس ڈاکٹر عبدالحئی صاحب ریجنل امیر سکاٹ لینڈ کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم سے شروع ہوا۔ بعد ازاں فخر احمد آفتاب صاحب مربی سلسلہ گلاسگو نے اجتماع کے مرکزی موضوع ’’عِبَادِیَ الصّٰلِحُوۡنَ‘‘ پر تقریر کی۔ دعا کے بعد شعبہ رشتہ ناطہ مجلس انصاراللہ برطانیہ کی طرف سے ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی اور اس کے بعد علمی مقابلہ جات منعقد ہوئے۔

اختتامی اجلاس کی صدارت مکرم ضیاء الرحمٰن صاحب معاون صدر مجلس انصار اللہ برطانیہ نے کی جس کا آغاز تلاوت قرآن کریم، عہدانصاراللہ اور نظم سے ہوا۔ ناظم اعلیٰ اجتماع محمد اکبر صاحب نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی۔ کھیلوں اور علمی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات میں میڈلز، کتابیں اور ٹرافیاں دی گئیں۔ اس کے بعد عبدالغفار عابد صاحب نے مجلس انصاراللہ برطانیہ کےبیکن آف پیس پراجیکٹس کے بارے میں سلائیڈ شو پیش کیا۔ معاون صدرصاحب نے اجتماع کے مرکزی موضوع پر اختتامی تقریر کی۔ آخر میں قریشی داؤد احمد صاحب مربی سلسلہ ڈنڈی نے اختتامی دعا کروائی اور گروپ فوٹو لی گئی۔ نماز ظہر کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

اجتماع پر کُل حاضری ۷۱؍ رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: ارشد محمودخاں ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button