یورپ (رپورٹس)

بورن ہولم جزیرہ، ڈنمارک میں ایک عوامی میلہ میں مجلس انصاراللہ ڈنمارک کے زیر اہتمام تبلیغی پروگرام

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ ڈنمارک کو ۱۳تا۱۵؍جون۲۰۲۴ء بورن ہولم جزیرہ پر منعقد ہونے والے ایک عوامی میلہ میں ایک تبلیغی پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

بورن ہولم ڈنمارک کے مشرق، سویڈن کے جنوب اور پولینڈ کے شمال میں بالٹک سی میں واقع ایک جزیرہ ہے۔ یہ جزیرہ موسم سرما میں اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں کی آمد کا مرکز بنا رہتا ہے۔

اس جزیرہ پر منعقد ہونے والایہ عوامی میلہ اپنی نوعیت میں منفرد ہے جہاں ڈنمارک کی ساری سیاسی جماعتیں اور دیگر تنظیمیں اپنے اپنے سٹالز لگاتی ہیں اور عوامی مسائل پر مختلف ڈسکشن پروگرامز رکھے جاتے ہیں۔ اس موقع پر عوام الناس بآسانی وزیر اعظم سے لے کر کسی بھی سیاسی لیڈر سے مل سکتے ہیں۔ یہ میلہ نہ صرف سیاست دانوں کے لیے ایک نیٹ ورکنگ کا نہایت مؤثر مقام ہے بلکہ سینکڑوں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراداور صحافی بھی اس میں شامل ہوتے ہیں اور اس مقام پر ہونے والے مختلف پروگراموں کو نیشنل ٹی وی پر لائیو دکھایا جاتا ہے۔

امسال مجلس انصاراللہ ڈنمارک کے پانچ ممبران کو اس میلہ میں دو دن شامل ہونے کی توفیق ملی۔ تقریباً تین ہزار کے قریب جماعتی تعارف پر مبنی فلائرز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ’’ایک مسلمان سے سوال کریں‘‘ کا بورڈ تیار کیا گیا جس کو گزرنے والے بہت پسندیدگی سے دیکھتے اور حیران بھی ہوتے کیونکہ اس پورے میلہ میں واحد جماعت احمدیہ تھی جو کہ حقیقی اسلام کی تبلیغ میں مصروف تھی۔

الحمدللہ اس عوامی میلہ میں شامل ہونے سے اعلیٰ سطح پر لوگوں تک حقیقی اسلام کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔

(رپورٹ: محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button