از مرکز

PAAMA (یوکے) کے نیشنل اجتماع ۲۰۲۴ء کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے PAAMA UK یعنی Pan-African Ahmadiyya Muslim Associationبرطانیہ کو اپنا چھٹا نیشنل اجتماع بعنوان ’’تقویٰ‘‘ مورخہ ۴؍مئی ۲۰۲۴ء مسجدبیت الفتوح، لندن میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

اجتماع کی تیاری کے سلسلہ میں ایک اجتماع کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ناظمین اعلیٰ شفیق کوسی صاحب اور ابراہیم بونسو صاحب، نائب ناظمین اور ان کی متعلقہ ٹیمیں شامل تھیں۔ اس کمیٹی کی متعدد میٹنگز ہوئیں۔

اجتماع سے ایک دن قبل ہی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ اجتماع کا باقاعدہ آغاز ۴؍مئی کو باجماعت نماز تہجد، فجر، ناشتہ اور رجسٹریشن سے ہوا۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت مولانا عبدالغنی جہانگیر خان صاحب نے کی۔ خاکسار (نیشنل صدر PAAMA UK) نے اجتماع کے موضوع ’’تقویٰ‘‘ پر تقریر کی۔

افتتاحی اجلاس کے بعد علمی مقابلہ جات اور پھر نماز ظہر و عصر اور دوپہر کے کھانے کے بعد ورزشی مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ ظہرانہ کے دوران دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کا اعلان کیا گیا۔

اختتامی اجلاس کی صدارت مکرم منصور احمد شاہ صاحب نائب امیر یوکے نے کی جبکہ مکرم محمد ناصر خان صاحب نائب امیر یوکے بھی موجود تھے۔ مقابلہ جات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس کے ساتھ ’اسماعیل بی کے اڈو ایوارڈ‘ بھی دیا گیا جو مختلف لیولز پر تعلیمی کامیابی حاصل کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔ بعد ازاں ناظم صاحب اعلیٰ نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی اور مکرم منصور احمد شاہ صاحب کی تقریر کے بعد دعا کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔

اجتماع کی کُل حاضری ۳۳۲؍رہی جس میں ۱۶۱؍ مرد اور ۱۷۱؍ خواتین شامل تھیں۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ اجتماع کامیاب رہا۔

(رپورٹ: ٹومی کاہلوں۔ نیشنل صدر PAAMA UK)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button