از مرکز

جلسہ سالانہ برطانیہ اور شاملینِ جلسہ کے لیے دعاؤں کی تحریک

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۹؍جولائی ۲۰۲۴ء میں جلسہ سالانہ یوکے ۲۰۲۴ء کے بابرکت ہونے کے لیے دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:

اگلے جمعہ انشاء اللہ برطانیہ کا جلسہ سالانہ بھی شروع ہوگا۔ اس کے لیے بھی دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور تمام کارکنان کو اعلیٰ اخلاق دکھاتے ہوئے اور قربانی کے جذبہ سے اپنے فرائض ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ جو مہمان آئے ہیں ان کو بھی اپنی حفاظت میں یہاں رکھے۔ جو سفر میں ہیں، آنےکی تیاری میں ہیں، سفر شروع کرنے والے ہیں، جنہوں نے بھی آںا ہے سب پر اللہ تعالیٰ فضل فرمائے، ان کو حفاظت سے لے کر آئے۔

…_…_…

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button