متفرق

شامی کباب

شامی کباب، کباب کی ایک قسم ہے۔یہ برصغیر کے دسترخوان میں پاکستان، بھارت اوربنگلہ دیش کے پکوانوں کاحصہ ہے۔

اجزا

گائے کا قیمہ (ہڈی سمیت ) ایک کلو موٹا

دال چنا ۱۵۰؍گرام

پیاز باریک کٹی ہوئی دوعدد

ادرک لہسن کاپیسٹ تین کھانے کے چمچ

نمک ایک چمچ

ہلدی آدھا چمچ

سرخ مرچ ایک چمچ

کالی مرچ ایک چمچ

گرم مصالحہ پسا ہوا دو چمچ

انڈے دو عدد

آئل ایک کپ (کباب فرائی کرنے کےلیے)

چٹنی بنانے کے اجزا

دہی ایک کپ

پودینہ ایک کپ باریک کٹا ہوا

دھنیہ ایک کپ باریک کٹا ہوا

سبز مرچ ایک کپ باریک کٹی ہوئی(10دانے)

نمک حسب ضرورت

گرم مصالحہ کےاجزا

بڑی الائچی دو عدد، چھوٹی الائچی دو عدد، لونگ دو عدد، دارچینی ایک ٹکڑا بڑا سائز، جائفل ایک ٹکڑا، جاوتری ایک عدد، ثابت مرچ دو عدد، ثابت دھنیہ آدھا چمچ، زیرہ سفید آدھا چمچ (یہ چیزیں ایک پین میں روسٹ کرکے بلینڈکرلیں)

ترکیب

باریک چھاننی میں قیمہ کودھولیں تاکہ قیمہ ضائع نہ ہو۔ہڈی الگ کرلیں۔۴گلاس پانی ڈال کربیس منٹ پریشر ککر سیٹی لگنے کے بعد یخنی بنالیں۔جب دوگلاس یخنی بن کرتیار ہوجائےتوململ کے کپڑے سے چھان لیں تاکہ باریک ہڈی یخنی میں نہ آئے۔اسی یخنی میں ہی دال چنا، تمام بلینڈ کئے ہوئے مصالحہ جات اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر10منٹ پریشر دے کر پکالیں اس کے بعد اس میں قیمہ ڈال کرنمک، سرخ مرچ اور ہلدی ڈالیں اور آدھا گھنٹہ ہلکی آنچ پر پکائیں تاکہ سب کچھ مکس ہوجائے پانی ختم ہونے پر ٹھنڈ اکرکے بلینڈر میں اور کونڈی میں بھی پیس لیں تاکہ سب یکجان ہوجائے۔گلوز ()پہن کریہ مکسر ایک ٹرے میں نکال کر انڈا، دھنیہ، پودینہ، سبز مرچ اور پیاز نصف نصف سب سے نکال کرڈالیں(بقیہ دھنیہ، پودینہ او ردیگر اشیاء چٹنی بنانے کے لیے رکھ دیں)اور درمیانے سائز کی ٹکیاں بنالیں۔ایک کلو قیمہ سے درمیانےسائز کی 26ٹکیاں بنیں گی۔ بقیہ بچے ہوئے دھنیہ، پودینہ، سبز مرچ اور دہی کوایک بلینڈ ر جگ میں ڈال کرچٹنی بنالیں اور حسب ضرورت نمک بھی ڈالیں۔اب فرائی پین میں ایک آئل ڈال کرگرم کریں۔انڈا اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں ٹکیاں ڈیپ کرکےفرائی کر لیں۔گرماگرم قیمہ کےکباب تیار ہیں۔اسے دہی کی چٹنی کے ساتھ سرو(serve)کریں۔

نوٹ :خاکسار یخنی میں دال چنا پکالیتی ہے اس سے شامی کباب بہت لذیذ بنتے ہیں۔اگر کوئی بہن کسی مجبوری کی وجہ سےیخنی میں دال پکانا پسندنہیں کرتیں تو یخنی مختلف طریقوں سے گھر میں استعمال کرسکتی ہیں۔مثلامختلف سالن، سوپ یاچاول وغیرہ میں۔

(مرسلہ: طیبہ طاہرہ )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button