افریقہ (رپورٹس)

کینیا نیشنل لائبریری نیروبی کو جماعتی کتب کا تحفہ

(محمد افضل ظفر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کینیا سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیز اور ملک کی دیگر لائبریریوں بشمول کینیا نیشنل لائبریریز کو وقتاً فوقتاً جماعتی کتب مہیا کرتی رہتی ہے۔ الحمد للہ اس مرتبہ جماعت کو نیروبی میں کینیا نیشنل لائبریری کو بڑی تعداد میں جماعتی کتب عطیہ کرنے کی توفیق ملی ہے۔

مورخہ ۳؍جولائی بروز منگل مکرم عبد اللہ حسین جمعہ صاحب مبلغ سلسلہ کی معیت میں تین رکنی وفد جس میں مکرم معلم عثمان مکوخا صاحب اور مکرم طاہر احمد مجنگو صاحب نیشنل سیکرٹری اشاعت شامل تھے کتب لے کر کینیا نیشنل لائبریری نیروبی پہنچا جہاں لائبریری کی ڈپٹی انچارج صاحبہ نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ان کا خیر مقدم کیا۔ اس کے بعد مبلغ سلسلہ نے جماعت احمدیہ اور وفد کا مختصر تعارف کروایا اور بعدہٗ بیس مختلف موضوعات اور زبانوں جن میں انگریزی، سواحیلی، کیکویو کیکامبا اور عربی زبان پر مشتمل کُل ۵۴۰؍کتب لائبریری انتظامیہ کے سپرد کی گئیں جنہیں بہت خوشی اور شکریہ کے ساتھ وصول کیا گیا۔ ان کتب میں قرآن کریم کے انگریزی، سواحیلی، کامبا اور کیکویو تراجم کے علاوہ حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے سلسلہ نیز علمائے جماعت کی کتب بزبان سواحیلی اور انگریزی شامل تھیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس علمی خزانے سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور قبول حق کا ذریعہ بنائے۔ آمین

(رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button