متفرق

ربوہ کا موسم(۲تا ۸؍اگست ۲۰۲۴ء)

۲؍اگست جمعۃ المبارک کا دن خوشگوار تھا ۔ صبح سے ہی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ آسمان پر بادل موجود تھے۔یکا یک صبح دس بجے تیز بارش شروع ہوگئی اور کچھ دیر میں ہی بند بھی ہوگئی۔ شام تک موسم خوشگوار رہا۔ ہفتہ کے دن بھی مطلع ابر آلود رہا ، بعد دوپہربادل کم ہوگئے ہلکی ہوا چلتی رہی۔ اتوار کو نماز فجر سے ہی ہوا چل رہی تھی جو کچھ دیر بعد بند ہوگئی ، بادل آسمان پر چھائے ہوئے تھے۔ صبح دس بجے بارش اچانک شروع ہوگئی، مون سون کے موسم کا یہ روایتی انداز تھا ، کچھ دیر کے لیے بارش آہستہ ہوگئی اور پھر موسلا دھار برسنے لگی اور کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہااور آسمان پر گہرے بادلوں کا راج رہا ۔ ٹھنڈی ہوا بھی رواں دواں تھی۔ خوشگوار موسم کو دیکھ کر لوگوں کے چہرے کھل اٹھے، بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا، زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر ۳۳؍ اور کم سے کم ۲۷؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ سوموار اور منگل کا موسم ایک جیسا تھا۔ مطلع جزوی طور پر ابر آلود تھا۔ آہستہ ہوا چلتی رہی ۔ جب ہوا بند ہوجاتی تو حبس اپنی جگہ بنا لیتا۔ بدھ کو بھی قدرے اسی طرح کا موسم تھا ۔ دن بھر خوشگوار ہوا چلتی رہی۔ اور ہلکے بادلوں کی تہ آسمان پر جمی رہی۔ جمعرات کو دن بھر سورج چمکتا رہا لیکن کہیں کہیں بادلوں کی وجہ سے ان کے پیچھے چھپ جاتا۔ ہوا نے موسم معتدل بنائے رکھا ۔ شمالی علاقہ جات میں صبح گیارہ بجے ہونے والی بارش کی وجہ سے ہوا ٹھنڈی تھی۔(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button