یورپ (رپورٹس)

جرمنی میں چار جماعتوں کے واقفینِ نو کا آن لائن اجلاس

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جرمنی کی چار جماعتوں Wittlich, Homburg saar, Rhein-Hunsrück اور Idar-Oberstein میں مورخہ ۲۹؍جون بروز ہفتہ شام سات بجے آن لائن اجلاس واقفین نو منعقد ہوا۔

پروگرام کا آغاز جماعتی روایات کے مطابق تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد جماعت Wittlichکے سیکرٹری وقف نو مکرم عمران احمد ظفر صاحب نے اس پروگرام کی اہمیت وافادیت کے بارے میں بتایا۔ بعدہٗ خاکسار (مربی سلسلہ وٹلش) نے واقفین نو بچوں اور ان کے والدین کوان کے فرائض کی طرف توجہ دلائی۔ مستقبل میں اس طرح کے پروگرامز کو کامیاب کرنے کے لیے شاملین سے آراءبھی طلب کی گئیں۔ واقفین نو بچوں اور ان کے والدین کےسوالات کے جواب بھی دیے گئے۔ یہ پروگرام ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ واقفینِ نوبچوں اور ان کےوالدین کی حاضری چالیس تھی۔

اللہ تعالیٰ سب واقفینِ نو اور اُن کے والدین کو اپنے فرائض احسن رنگ میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مربی سلسلہ وٹلش، جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button