یورپ (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ فن لینڈ کا ہیلسنکی لائبریری کا معلوماتی دورہ

(طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۷؍جولائی۲۰۲۴ء کو مجلس انصاراللہ فن لینڈ کے شعبہ صحت جسمانی کے تحت دارالحکومت و گرد و نواح کے انصار کے لیے باہمی ملاقات اور صحت کو بہتر کرنے کی غرض سے صبح کے ناشتہ اور سائیکلنگ کا پروگرام بنایا گیا۔ دو انصار بھائیوں نے اس دعوت کا انتظام اپنے ذمہ لیا اور یوں اتوار کی صبح نو بجے انصار ہیلسنکی نماز سینٹر میں ناشتے سے لطف اندوز ہوئے۔ بعد ازاں تیز بارش کی وجہ سے سائیکلنگ کے پروگرام کو واک میں بدل دیا گیا۔

نماز سینٹر سے انصار کاروں میں سوار ہیلسنکی سٹی سینٹر کی طرف روانہ ہوئے جہاں کار یں پارک کر کے دعا کے بعد تمام انصار نے گروپ کی شکل میں اپنی واک شروع کی اور اس دوران مختلف مقامات کو دیکھا اور واقفیت حاصل کی۔

واک کا سب سے دلچسپ حصہ ہیلسنکی سٹی سنٹر کے عین وسط میں واقعOodi library کا معلوماتی دورہ تھا۔ یہ نئی تعمیر کردہ لائبریری اپنے منفرد ڈیزائن جو کہ ایک بہت بڑے کروز شپ کی مانند ہے کی وجہ سے اپنے افتتاح (دسمبر ۲۰۱۸ء)کے وقت سے ہی سیاحوں اور زائرین میں نہایت مقبول ہے اور امسال مارچ ۲۰۲۴ء تک دس ملین سے زیادہ لوگ یہاں کا دورہ کر چکے ہیں۔ ۲۰۱۹ء میں اس کو انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشن کی جانب سے Public Library of the Year Award سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

لائبریری میں پرنٹنگ، کڈز سپیس، ورک سٹیشنز، میٹنگ رومز اور بہت سی مزید سہولیات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

معلوماتی دورہ کے بعد اس بھرپور دن کا اختتام ہوا ۔

(رپورٹ: طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button