اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواستہائے دعا

٭… لئیق احمد مشتاق صاحب مبلغ سلسلہ سُرینام، جنوبی امریکہ تحریر کرتے ہیں کہ سُرینام کے سب سے پہلے احمدی اور واحد واقف زندگی عبد العزیز جمن بخش صاحب مرحوم و مغفور کی صاحبزادی روبینہ جمن بخش صاحبہ کے دل کا کامیاب آپریشن مورخہ ۱۵؍اگست ۲۰۲۴ء کو LUMC یعنی Leiden University Medical Centre ہالینڈ میں ہوا۔ طبیعت بہتری کی طرف مائل ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے نرسنگ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

موصوفہ جماعت ہالینڈ کی بہت فعال رکن ہیں اور متعدد کتب کا ڈچ ترجمہ کرنے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں۔

٭… عابد انور خادم صاحب ناظم تبلیغ مجلس انصار اللہ ساؤتھ ریجن یوکے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے پراسٹیٹ کا آپریشن مقامی ہسپتال میں عنقریب متوقع ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضلِ خاص سے تمام مریضان کو جلد از جلد شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button