کچھ جامعات سے

جامعۃ المبشرین سیرالیون میں سیمینار بعنوان ختم نبوت و صداقت حضرت مسیح موعودؑ اور مقابلہ قصیدہ خوانی

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

اس تحریر کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

جامعۃ المبشرین سیرالیون میں اللہ کے فضل سے مورخہ 24؍ اکتوبر کو سیمینار بعنوان ختم نبوت اور صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عنوان پرمنعقد کیا گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز مکرم عقیل احمد صاحب ریجنل مبلغ ساؤتھ ریجن کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔

عزیزم بشیرالدین کمارا درجہ اولیٰ نے آنحضرت ﷺ کی شان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا رقم کردہ قصیدہ پیش کیا۔

سیمینار کی پہلی تقریر خاکسار نے ختم نبوت کی حقیقت کے بارے میں انگریزی زبان میں پیش کی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات سے ختم نبوت کے نظریہ کو بیان کیا۔ سیمینار کی دوسری تقریر مکرم حافظ نوید ربی صاحب نے صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عنوان پر انگریزی زبان میں پیش کی۔ آپ نے قرآن و حدیث اور پیشگوئیوں اور صداقت نبوت کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا۔

سیمینار کا اختتام دعا سے ہوا۔ مکرم عقیل احمد صاحب نے دعا کروائی۔

مقابلہ قصیدہ خوانی (کورَس)

مورخہ23اکتوبر 2019ءکو مقابلہ قصیدہ خوانی(کورس) کا انعقادکروایا گیا۔ جو مکرم ادریس احمد صاحب کی صدارت میں شروع ہوا۔ مکرم حافظ شیخ ظافر احمد صاحب نے آپ کے ساتھ منصفی کے فرائض سرانجام دیے۔

مقابلہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد قواعد پڑھ کر سنائے گئے۔ یہ مقابلہ گروپ کی سطح پر تھا اور ہر گروپ سے تین تین منتخب طلباء ٹیم نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے لیے نصاب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا رقم فرمودہ قصیدہ یَا عَیْنَ فَیْضِ اللّٰہِ وَالْعِرْفَانِ تھا ۔ مقابلہ کا مقصد ایک گروپ کی صورت میں قصیدہ پڑھنا تھا۔الحمد للہ ، تمام طلباء نے بھر پور تیاری کے ساتھ اس مقابلہ میں حصہ لیا۔منصفین کے فیصلہ کے مطابق محمود گروپ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس گروپ کے طلباء نے ایک منفرد اور نئی ٹیون تیار کی تھی جو کہ ماشاءاللہ بہت خوبصورت انداز میں پیش کی گئی۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button