کلام حضرت مصلح موعود ؓ

منظوم کلام حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ

(جلسہ سالانہ جرمنی کے پہلے اجلاس میں پڑھی جانے والی دوسری نظم)

غم اپنے دوستوں کا بھی کھانا پڑے ہمیں
اغیار کا بھی بوجھ اٹھانا پڑے ہمیں

اس زندگی سے موت ہی بہتر ہے اے خدا
جس میں کہ تیرا نام چھپانا پڑے ہمیں

منبر پہ چڑھ کہ غیر کہے اپنا مدعا
سینہ میں اپنے جوش دبانا پڑے ہمیں

کیا کیسا عدل ہے کہ کریں اور، ہم بھریں
اغیار کا بھی قضیہ چکانا پڑے ہمیں

سن مدعی نہ بات بڑھا تا نہ ہو یہ بات
کوچہ میں اس کے شور مچانا پڑے ہمیں

اتنا نہ دور کر کہ کٹے رشتۂ وداد
سینہ سے اپنے غیر لگانا پڑے ہمیں

محمود کر کے چھوڑیں گے ہم حق کو آشکار
روئے زمیں کو خواہ ہلانا پڑے ہمیں

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button