کلام حضرت مصلح موعود ؓ

(منظوم کلام حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

(جلسہ سالانہ جرمنی کے مستورات کے اجلاس میں پڑھے جانے والے اشعار)

بڑھتی رہے خدا کی محبت خدا کرے
حاصل ہو تم کو دید کی لذت خدا کرے

توحید کی ہو لب پہ شہادت خدا کرے
ایمان کی ہو دل میں حلاوت خدا کرے

پڑ جائے ایسی نیکی کی عادت خدا کرے
سرزد نہ ہو کوئی بھی شرارت خدا کرے

حاکم رہے دلوں پہ شریعت خدا کرے
حاصل ہو مصطفےٰؐ کی رفاقت خدا کرے

پھیلاؤ سب جہان میں قول رسول کو
حاصل ہو شرق و غرب میں سطوت خدا کرے

تبلیغ دین و نشر ہدایت کے کام پر
مائل رہے تمہاری طبیعت خدا کرے

راضی رہو خدا کی قضا پر ہمیش تم
لب پر نہ آئے حرفِ شکایت خدا کرے

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button