نظم

راستی کے سامنے کب جھوٹ پھلتا ہے بھلا (منظوم کلام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام)

اِک نہ اِک دن پیش ہوگا تُو فنا کے سامنے

چل نہیں سکتی کسی کی کچھ قضا کے سامنے

چھوڑنی ہوگی تجھے دُنیائے فانی ایک دن

ہر کوئی مجبور ہے حکمِ خدا کے سامنے

بارگاہِ ایزدی سے تُو نہ یوں مایوس ہو

مشکلیں کیا چیز ہیں مشکل کشا کے سامنے

حاجتیں پوری کریں گے کیا تیری عاجز بشر

کر بیاں سب حاجتیں حاجت روا کے سامنے

چاہیے نفرت بَدی سے اور نیکی سے پیار

ایک دن جانا ہے تجھ کو بھی خدا کے سامنے

راستی کے سامنے کب جھوٹ پھلتا ہے بھلا

قدر کیا پتھر کی لعلِ بے بہا کے سامنے

(اخبار الفضل 13؍ جنوری 1928ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button