جلسہ سالانہ

جلسہ سالانہ جرمنی پر مختلف ممالک سے آنے والے مہمانوں کے تاثرات

مکرم خالد احمد صاحب مربی سلسلہ مالی میں ۲۰۱۷ء سے ہیں۔ آپ دوسری مرتبہ جلسہ سالانہ جرمنی میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کے وفد میں سات افراد ہیں۔ تین ان میں سے لوکل احمدی ہیں۔ مہمان کہتے ہیں کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا اجتماع یا جلسہ ہے۔ آنے سے قبل انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنا بڑا جلسہ ہو گا۔

مہمانوں میں ایک ابوبکر TRAQRE صاحب ہیں۔ ان کو جب لنگرخانے کا وزٹ کروایا گیا تو حیران و ششدر رہ گئے۔ اور بے ساختہ اونچی آواز میں نعرہ تکبیر کی صدائیں بلند کرنے لگ پڑے۔ ان کے ساتھ سب خدمت گزاروں اور رضاکاروں نے بھی نعرے لگائے اور اپنے خون کو گرمایا۔ انہوں نےبھی کہا کہ اتنے سارے رضاکاروں کا اپنے آپ کو خدمت کے لیے پیش کرنا الٰہی مدد کے بغیر ممکن نہیںہے اور یہ سب تائید الٰہی کا ثبوت ہے۔ بےشمار دیگوں کو دیکھ کر بہت حیران ہوئے۔گرمی میں اس طرح رضاکاروں کے کام کو دیکھ کر انہوں نے عہد کیا کہ وہ بھی اپنے ملک میں جاکر اسی جذبہ کے ساتھ کام کریں گے اور دوسروں کو بھی اس کی تاکید کریں گے۔

مانچسٹر (یوکے) سے ایک دوست جن کا نام Fisnik Bytyqi صاحب ہے بھی جلسہ سالانہ جرمنی میں شامل ہوئے۔ انہوں نے ۲۰۰۶ء میں کوسوو میں بیعت کی تھی۔ انہوں نے اس وقت بیعت کی جب خاکسار وہاں پر خدمت بجا لا رہا تھا۔ الحمدللہ

اب کئی سال سے یہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ یہ کہتے ہیں یہ ان کا دوسرا جلسہ جرمنی ہے۔ جلسہ کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ کئی پرانے احمدی دوستوں سے ملاقات ہو جاتی ہے۔اور کئی قوموں کے لوگوں کو جلسہ پر دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔یہاں پر تقاریر میں انصاف و عدل کی اسلامی تعلیم سننے کو ملی جو کہ امن پیدا کرنے والی ایک اہم تعلیم ہے۔

مکرم عطا ءالرب صاحب مربی سلسلہ قازقستان سے جلسہ میں ۲۴؍مہمانوں کے ساتھ شامل ہوئے۔ آپ ۱۳ سال سے اس ملک میں جماعت کی خدمت بجا لارہے ہیں۔ وفد میں ۸؍مہمان لوکل احمدی ہیں۔ یہ کہتےہیں: ہمارے ملک سے UKکا ویزا لینا بہت مشکل ہوتا ہے اس لیے ہمارے دوستوں نے جرمنی کا ویزا لیا کیونکہ یہ آسانی سے مل جاتاہے۔ ہمارے مہمانوں کی بڑی خواہش تھی کہ حضور اقدس سے ملاقات ہو لیکن اب یہ پریشان ہیں اور اداسی کے عالم میں ہیں۔ اس میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو کہ سارا سال جلسہ پر آنے کے لیے رقم اکٹھی کرتے ہیں۔جلسہ کے انتظامات کے بارے میں ان مہمانوں کے اچھے تاثرات ہیں۔

(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مربی سلسلہ جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button