افریقہ (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ بانفورا، برکینا فاسو کا ریجنل اجتماع

مکرم اعجاز احمد صاحب، ریجنل مبلغ بانفورا، برکینافاسو تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ بانفورا، برکینافاسو کو مورخہ ۲۱ و ۲۲؍جولائی ۲۰۲۴ء کو مجلس لوماگارا میں اپنا ریجنل اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

مکرم ودراگو الیاس صاحب صدر مجلس انصار اللہ برکینافاسو نیشنل عاملہ کے ممبران کے ساتھ اجتماع میں شامل ہوئے۔ اجتماع کا آغاز بعد نماز ظہر و عصر ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور عہد کے بعد زعیم مجلس انصار اللہ لوماگارا نے صدر صاحب انصار اللہ اور تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اجتماع کی کامیابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔ اس کے بعد صدر صاحب مجلس انصار اللہ نے تقریرکی اور افتتاحی دعا کرائی۔

بعد ازاں ورزشی مقابلہ جات شروع ہوئے جس میں تیز چلنا، فٹ بال، سلو سائیکلنگ اور سوئی میں دھاگہ ڈالنا شامل تھے۔ تمام انصار نے مقابلہ جات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ان مقابلہ جات کے بعد صدر صاحب نےمقامی انصار کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انصار اللہ کے قیام کا مقصد اور برکینافاسو میں مجلس کے سالانہ پروگرام کے متعلق بتایا گیا۔

نماز مغرب و عشاء اور رات کے کھانے کے بعد علمی مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جن میں تلاوت قرآن کریم، حفظ القرآن، مقابلہ یسرناالقرآن اور مقابلہ دینی معلومات شامل تھے۔

اگلے دن کا آغاز نماز تہجد سے کیا گیا۔ نماز فجر اور درس کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ تلاوت قرآن کریم اور عہد کے بعد خاکسار (ریجنل مبلغ) نے صدر مجلس انصاراللہ اور ان کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور تمام انصار کا بھی جو اس اجتماع میں شامل ہوئے۔ اس کے بعد نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے انصار میں انعامات تقسیم کیے گئے اور آخر میں صدر صاحب مجلس انصاراللہ نے تقریر کی اور دعا کرائی۔ اجتماع کی حاضری ۷۴؍رہی جس میں ۲۰؍خدام بھی شامل تھے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(مرسلہ: چودھری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button