متفرق

ربوہ کا موسم(۶تا ۱۲؍ستمبر۲۰۲۴ء)

ربوہ کا موسم اب آہستہ آہستہ بدل رہا ہے۔ جھلسا دینے والی گرمی اب کم ہوتی جارہی ہے ۔ برسات کی بارشیں اور ان سے پیدا ہونے والا حبس اور گرم زمین سے نکلنے والی گرم لہریں اب دم توڑتی نظر آرہی ہیں ۔ برسات سے پہلے چلنے والی لو بھی اب بند ہوگئی ہے ۔ ساون گزرتے ہی اب موسم نے کروٹ لی ہے ۔ نمازوں کے اوقات میں ایک گھنٹے کا فرق ہوگیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوناشروع ہوگئی ہیں ۔ تاہم ابھی دن کے وقت گرمی محسوس ہوتی ہے اور رات کو کسی قدر ٹھنڈ بن جاتی ہے۔ سورج ہلکے بادلوں کے پیچھے ہونے کی وجہ سے دھوپ کم ہوگئی ہے۔ حبس کی جگہ کبھی کبھی ہلکی ہوا رواں دواں رہتی ہے۔

اس ہفتہ میں مجموعی طور پر موسم معتدل اور خشک رہا۔ کبھی حبس اور کبھی ہلکی ہوا نے رنگ جمائے رکھا۔ اس ہفتہ کا اوسط ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۳۶؍ اور کم سے کم ۲۵؍درجہ سینٹی گریڈ رہا ۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button