افریقہ (رپورٹس)

کینیا کے واقفین نو کا پہلا اجتماع

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۹؍اگست ۲۰۲۴ء بروز جمعۃ المبارک کینیا کے واقفین نو کا پہلا اجتماع بعد نماز مغرب احمدیہ مسجد نیروبی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجتماع کی کارروائی بعد نماز مغرب مکرم ناصر محمود طاہر صاحب امیر و مشنری انچارج کینیا کی زیرصدارت شروع ہوئی۔

تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم عقیل احمد شاہ صاحب نیشنل سیکرٹری وقف نو نے کینیا کے واقفین نو کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور اس مبارک تحریک کی برکات اور اس کے شیریں ثمرات بیان کیے۔ بعدازاں مکرم عبدالباسط علی صاحب مربی سلسلہ نے ’’ایک واقف نو بطور مبلغ سلسلہ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی جس میں آپ نے بطور مبلغ میدان عمل میں اپنے تجربات بیان کرنے کے علاوہ واقفین نو کو ترجیحی طور پر جامعہ احمدیہ میں داخل ہو کر مبلغ سلسلہ بننے کی تحریک کی۔ اس کے بعد مکرم امیر صاحب نے اپنی اختتامی تقریر میں واقفین نو کو وقف کی اہمیت اور بطور واقفین نو ان کی ذمہ داریوں سے متعلق بتایا اور دعا کروائی جس کے ساتھ یہ تاریخی اجتماع اختتام پذیر ہوا۔ اس اجتماع میں کُل۱۴؍واقفین نو شامل ہوئے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button