یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کوسوو کے چند احباب کی کوسوو میں یو این ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس سے ملاقات

مورخہ ۱۶؍جولائی ۲۰۲۴ء بروز منگل کوسوو میں یواین ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس کے نمائندے جناب جیروم بوجو (Mr. Jerome Bouyjou) صاحب نے یو این ہیڈکوارٹرز پرشتینا میں جماعت احمدیہ کوسوو کے چند احباب سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد آپس کا تعارف اور باہمی تعاون کے حصول کی کوشش تھا۔ گفتگو کا اہم حصہ کوسوومیں مذہبی رواداری اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی روحانی قیادت نیز دنیا میں حضور انور کی امن اور یکجہتی کے لیے پُرجوش کوشش رہا۔

ملاقات کے آخر پر نمائندہ صاحب نے کہا کہ وہ حضور انور سے ملاقات کرنے کے انتہائی خواہشمند ہیں۔ نیز جماعت احمدیہ کے ساتھ مضبوط تعلق قائم رکھنے اور جماعت کےامن پھیلانے کے حوالے سے نئے نئے منصوبوں میں اپنا تعاون پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جماعت احمدیہ کوسوو کی طرف سے موصوف کو چند کتب بطور تحفہ دی گئیں۔

(رپورٹ: جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button