صحت

ہومیو پیتھی یعنی علاج بالمثل (شنوائی کےمتعلق نمبر ۱) (قسط۸۶)

(ڈاکٹر طاہرہ کرامت)

(حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ’’ہومیو پیتھی یعنی علاج بالمثل ‘‘کی ریپرٹری یعنی ادویہ کی ترتیب بلحاظ علامات تیار کردہ THHRI)

ایکٹیا ریسی موسا

Actaea racemose

(Black Snake-Root)

نیند نہیں آتی،دماغ بے چین ہوتا ہے، لہریں سی دوڑتی ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ دماغ اصل سے بڑا ہوگیا ہے۔کان شور سے زود حس ہوجاتے ہیں۔(صفحہ۱۸)

ایتھوزا سائی نپیم

Aethusa cynapium

(Fools Parsley)

کانوں میں درد ہوتا ہے اور گرم پانی نکلنے کا احساس ہوتا ہے، پھنکارنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ (صفحہ۲۶)

ایگیریکس مسکیریس

Agaricus muscarius

(Fly Fungus)

ایگیریکس میں اعصابی کمزوری سے بسااوقات بہرہ پن ہوجاتا ہے۔ ٹھنڈی ہوا لگنے سے کانوں میں درد،سرخی اور جلن کا احساس ہوتا ہے۔(صفحہ۳۰)

ایلیم سیپا

Allium cepa

(Red Onion)

ایلیم سیپا آنکھوں میں سرخی پیدا نہیں کرتی اس کی بجائے کانوں پر اس کا زور ٹوٹتا ہے۔درد ہوتا ہے،رطوبت بہتی ہے اور شنوائی پر اثر پڑتا ہے۔اگر نزلے کے نتیجہ میں یہ ہوا ہو تو ایلیم سیپا کان کی تکلیفوں کی بھی بہترین دوا ثابت ہوگی۔ورنہ کان میں تکلیف کی دوسری دوائیں پلسٹیلا، کیمومیلا یا امونیم کارب اپنی مخصوص علامات کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔(صفحہ۳۷-۳۸)

ایلو

Aloe

(Socotrine-Aloes)

آنکھیں سرخ اور بوجھل ہوجاتی ہیں اور کھولنی مشکل ہوتی ہیں، ہونٹ خشک ہوجاتے ہیں، کھانا چباتے ہوئے کانوں میں شور محسوس ہوتا ہے۔(صفحہ۴۲)

ایمبرا گریسا

Ambra grisea

(Ambergis-A morbid Secretion of the Whale)

ایمبرا گریسا کی ایک علامت جو بظاہر اچنبھی معلوم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ مریض موسیقی کو برداشت نہیں کرسکتا اور اس کے سر درد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔(صفحہ۵۶)

آرم میور

Aurum muriaticum

آرم میور میں موسیقی سننے سے تکلیفوں کو آرام ملتا ہے۔ اس علامت کا تعلق کانوں سے ہے۔کان کی تکلیفوں کو موسیقی سے آرام آئے تو پھر یہ دوا مفید ہوگی۔(صفحہ۱۱۷)

بوفو Bufo

بوفو میں ایمبرا گریسا کی طرح موسیقی سے نفرت ہوجاتی ہے۔ مریض میں رفتہ رفتہ ہکلانے اور تھتھلانے کا رجحان پیدا ہوجاتا ہے۔ (صفحہ۱۷۴-۱۷۵)

کیکٹس گرینڈی فلورس

Cactus grandifloras

(Night-Blooming Cereus)

دماغی محنت سے سر میں گرمی کا احساس کیکٹس کی خاص علامت ہے۔ سر شکنجہ میں کسا ہوا،سکتہ کا خدشہ اور آنکھیں سرخ۔ خون کے اجتماع کی وجہ سے شنوائی پر بھی اثر پڑتا ہے، کانوں میں تپکن اور بھنبھناہٹ کی آوازیں آتی ہیں۔(صفحہ۱۸۰)

ہاتھ پاؤں متورم، ہاتھ نرم اور ٹھنڈے برف، پاؤں بڑے ہونے کا احساس اور ٹانگوں میں بے چینی سب علامات کیکٹس کی تصویر ہیں جو رات کو بڑھ جاتی ہیں اسی طرح بائیں کروٹ لیٹنے سے، شور و غل سے، روشنی، گرمی، دھوپ اور محنت سے بھی علامات بڑھ جاتی ہیں۔(صفحہ۱۸۰)

کلکیریا کاربونیکا

Calcarea carbonica

اگر کان کا مواد زرد رنگ کا ہوتو کلکیریا کارب کے دوا ہونے کا امکان اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ کان کے پردوں میں پیدا ہونے والی کمزوری یا آہستہ آہستہ ظاہر ہونے والا بہرہ پن جس میں کان رفتہ رفتہ آوازوں کی تمیز کرنا چھوڑ دیتا ہے کلکیریا کارب کا تقاضا کرتا ہے۔(صفحہ۱۹۶)

کلکیریا فلوریکا

Calcarea fluorica

(Fluoride of lime)

کانوں کے پردوں میں سختی پائی جائے،کانوں میں گھنٹیاں بجتی ہوں، کان بہتے ہوں اور ناک کے پچھلے حصے کے غدود جو گلے کے جوڑ سے ملتے ہیں بڑھ جائیں تو ان کے لیے کلکیریا فلور کے علاوہ برائیٹا کارب بھی اچھی ثابت ہوتی ہے لیکن جو غدودآہستہ آہستہ بڑھ کر پتھر کی طرح سخت ہوجائیں ان کی سب سے اہم دوا کلکیریا فلور ہی ہے۔(صفحہ۲۰۰)

کلکیریا سلف

Calcarea sulphurica

(Sulphate of Lime-Plaster of Paris)

آنکھوں کی بیماریوں میں اگر چیزیں دو دو نظر آنے لگیں اور روشنی آنکھوں میں چبھے تو اس دوا کو یاد رکھیں۔بڑی عمر میں کانوں میں ہر طرح کی آوازیں آنے لگیں تو بھی یہ دوا مفید ہے۔ (صفحہ۲۱۲)

کاربو اینیمیلس

Carbo animalis

قوت شنوائی بھی متاثر ہوتی ہے،آوازوں کی سمت کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے،خشک زکام ہوتا ہے اور قوت شامہ ختم ہوجاتی ہے۔ (صفحہ۲۳۷)

سماعت کی خرابی میں بھی یہ اچھا کام کرتی ہے۔ بسا اوقات دونوں کانوں کی وقت سماعت بگڑ جاتی ہے۔ سماعت میں آوازوں کی پہچان نہیں رہتی۔ آواز کی سمت کا تعین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ سماعت پر اثر انداز ہونے والی نمایاں دواؤں میں چینو پوڈیم (Chinopodium)بھی شامل ہے۔(صفحہ۲۳۹)

کاربونیم سلفیوریٹم

Carboneum sulphuratum

(Alcohol Sulphuris – Bisulphide of Carbon)

کاربونیم سلف میں کان سے بدبودار مواد نکلتا ہے جس میں خون کی آمیزش بھی ہوتی ہے۔قوتِ سامعہ کمزور ہوجاتی ہے۔کانوں میں گھنٹیاں بجنے کی آواز آتی ہے۔کانوں کی تکلیف کی وجہ سے چکر آتے ہیں، جلد بے حس ہوجاتی ہے، خارش کے ساتھ چھوٹے چھوٹے زخم بن جاتے ہیں۔(صفحہ۲۵۳)

کیمومیلا

Chamomilla

کیمومیلا کی تکلیفیں نیٹرم میور کی طرح صبح نو بجے زیادہ ہوجاتی ہے۔ بعض اوقات رات کو نو بجے بھی علامات تیز ہوجاتی ہیں۔ مریض کے کانوں میں شور کی آوازیں آتی ہیں، پٹاخے بجتے ہیں اور کان ہوا کے جھونکوں کے لیے بہت حساس ہوجاتے ہیں اور تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔(صفحہ۲۷۱)

چینو پوڈیم

Chenopodium

(Jeros Oak)

چینو پوڈیم کے اکثر مریض بعض آوازوں کو بآسانی سن لیتے ہیں اور بعض کو بالکل نہیں سن سکتے۔ مثلاً مردوں کی آواز سنائی نہیں دیتی لیکن عورتوں اور بچوں کی آوازیں سن لیتے ہیں۔ کیونکہ انہیں موٹی آوازیں کم سنائی دیتی ہیں جبکہ باریک آوازیں وہ سن سکتے ہیں۔ کئی ایسے مریض جو بہت کم سن سکتے تھے اس دوا سے شفایاب ہوگئے اور بہت نمایاں فرق پڑا۔ بعض دفعہ کان کی خرابی کی وجہ سے چکر آتے ہیں۔ شنوائی میں کمی آجاتی ہے اور کانوں میں شور کی آواز آتی ہے۔ ایسی صورت میں بھی چکروں کے علاوہ چینو پوڈیم وقتِ شنوائی کے حسی عضلات یا ریشوں کے امراض میں مفید ہے۔ اگر آواز اچانک بند ہوجائے تو یہ اس عارضہ میں بھی فائدہ دیتی ہے۔(صفحہ۲۸۰،۲۷۹)

چینینم آرس

Chininum ars

(Arsenite of Quinine)

کانوں میں شور اور آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ قوت سامعہ غیر معمولی طور پر تیز ہوجاتی ہے یا مریض بہرہ ہونے لگتا ہے۔یہ متضاد علامات چینینم آرس کا خاصہ ہیں۔(صفحہ۲۸۵)

سیکوٹا وروسا

Cicuta virosa

(Water Hemlock)

سیکوٹا وروسا میں تمام اعضاء میں لرزہ طاری ہوجاتا ہے۔ بازوؤں اور ٹانگوں میں کمزوری کا احساس، اچانک جھٹکوں کے بعد شدید کمزوری، ٹانگیں لڑکھڑاتی ہیں اور جسم کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتیں، چکر آتے ہیں، سوتے ہوئے سر پر پسینہ آتا ہے۔ سیکوٹا میں آنکھوں کی ایک علامت یہ ہے کہ پڑھتے ہوئے حروف نظر سے غائب ہوجاتے ہیں۔ چیزیں نزدیک آتی ہوئی اور دور ہٹتی ہوئی معلوم ہوتی ہیں۔قوتِ سامعہ بھی کمزور ہوجاتی ہے۔نگلنے میں دقت ہوتی ہے۔(صفحہ۲۹۴)

کافیا کروڈا

Coffea cruda

(Unroasted Coffee)

کافیا کے مریض بہت ذہین ہوتے ہیں۔بات سنتے ہی فوری عمل دکھاتے ہیں۔احساس میں غیر معمولی تیزی آ جاتی ہے قوت سامعہ میں بھی تیزی آ جاتی ہے۔ دور کی آوازیں سنائی دینے لگتی ہیں جو عام لوگوں کو سنائی نہیں دیتیں سونے کے لیے لیٹیں تو نیند کے بجائے دور سے کتے بھونکنے کی آواز یا دوسرے جانوروں کی آوازیں آنے لگتی ہیں آوازوں کی وجہ سے بھی بعض تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔(صفحہ ۳۱۶)

کروٹیلس ہری ڈس

Crotttalus horridus

(Rattle Snake)

کانوں سے بھی خون بہتا ہے، دایاں کان بند ہو جاتا ہے، اعصابی کمزوری بہرے پن پر منتج ہو جاتی ہے۔ کان میں تکلیف کی وجہ سے چکر آتے ہیں، ہلکا ہلکا درد اور دھڑکن کا احساس، آوازوں اور شور سے زود حسی بڑھ جاتی ہے۔(صفحہ۳۳۴)

سائیکلیمن یوروپیم

Cyclamen europaeum

سائیکلیمن میں دائیں کان کے اندر کھنچنے والا درد ہوتا ہے۔ کانوں میں گھن گرج کی آوازیں آتی ہیں۔قوت شنوائی متاثر ہو جاتی ہے۔(صفحہ ۳۴۶)

(نوٹ ان مضامین میں ہو میو پیتھی کے حوالے سے عمومی معلومات دی جاتی ہیں۔قارئین اپنے مخصوص حالات کے پیش نظر کوئی دوائی لینے سے قبل اپنے معالج سے ضرورمشورہ کرلیں۔)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button