یورپ (رپورٹس)

نیشنل عمومی ورکشاپ خدام الاحمدیہ ہالینڈ

(عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ہالینڈ)

مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ کے شعبہ عمومی نے مورخہ ۲۰؍اپریل ۲۰۲۴ء کو ایک ورکشاپ کا انعقاد بیت المحمود، ایمسٹرڈیم میں کیا۔

ناشتہ کے بعد مکرم سعید احمد جٹ صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ کی صدارت میں پروگرام سوا گیارہ بجے تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا، جس کے بعد مجلس خدام الاحمدیہ کا عہد دہرایا گیا۔ پھر مہتمم صاحب عمومی نے ابتدائی تقریر کی، جس کے بعد محترم صدر صاحب نے تقریر کی۔ اس کے بعد مہتم عمومی اور مہمان مقرر جناب بشارت صدیقی صاحب نے عمومی ضابطہ اخلاق کے بارے میں بتایا۔ پہلی نشست کا اختتام تحریری فرسٹ ایڈ امتحان سے ہوا، جس کے بعد چائے کا وقفہ اور نماز ظہر ادا کی گئی۔

دوسری نشست میں جلسہ سالانہ کے دوران انجام دی جانے والی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی گئی۔ یہ نشست اجتماعی Pushups چیلنج کے ساتھ ختم ہوئی۔

ورکشاپ میں کُل ۸۵؍خدام نے شرکت کی جو ۲۰؍مجالس سے تعلق رکھتے تھے۔

(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button