متفرق

ربوہ کا موسم (۴ تا۱۰؍ اکتوبر۲۰۲۴ء)

۴؍ اکتوبر جمعۃ المبارک کا دن گرم تھا ۔ صبح کچھ ہوا چلتی رہی جو دوپہر کے وقت گرم ہوگئی ۔ دھوپ خوب چمکتی رہی ،ساتھ ہلکی ہوا بھی چل رہی تھی۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۳۶؍اور کم سے کم ۲۴؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ ہفتہ کو صبح سے ہی آسمان ہلکے بادلوں سے ڈھکا ہوا تھا، ساتھ ہوا بھی رواں دواں تھی۔ مغرب کے وقت اچانک تیز آندھی آئی ، جس نے ہر طرف مٹی پھیلا دی۔ کچھ دیر بعد اس میں کمی آگئی جو بعد میں ٹھنڈی ہوا میں بدل گئی۔ درجہ حرارت میں خاطر خواہ فرق ہوگیا۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۳۴؍ اور کم سے کم ۲۳؍درجہ سینٹی گریڈتھا۔ اتوار کو صبح کے وقت گہرے سیاہ بادلوں نے آسمان کو گھیر ے میں لیے رکھا۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے موسم بہت دلفریب بن گیا۔ یہ بادل صبح دس بجے کے بعد اپنے راستوں کی طرف روانہ ہوگئے اور آسمان کو صاف کر دیا۔ بقیہ دن سورج نے آسمان پر قبضہ جمائے رکھا۔ سوموار کو دن قدرے گرم اور خشک تھا۔ منگل کو شام کے وقت تیزٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم پھر ٹھنڈا ہوگیا۔ بدھ اور جمعرات کے دن ایک جیسے تھے یعنی گرم اور خشک تاہم اب حبس کی بجائے دن بھر ہوا چلتی رہتی ہے جس کی وجہ سے موسم معتدل ہوجاتا ہے۔ دن کے وقت کمروں کے اندر اور باہرچھاؤں میں گرمی کم محسوس ہوتی ہے۔اب دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی ہوگئی ہیں ۔ جمعرات کو ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۳۳؍اور کم سے کم ۲۱؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button