افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ گنی کناکری میں جلسہ ہائے سیرت النبیﷺ کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گنی کناکری کے پانچ ریجنز کی ۴۰؍جماعتوں کو اپنے جلسہ ہائے سیرت النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان جلسوں میں ’’سیرت و سوانح آنحضرتﷺ‘‘، ’’حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسولؐ‘‘ اور ’’آنحضرتﷺ-دنیا کے بہترین رہبر‘‘ کے موضوعات پر تقاریر ہوئیں۔

ان تمام جلسوں میں تین ہزار ۹۵۵؍احباب جماعت اور ۲۱۴؍غیر از جماعت احباب شامل ہوئے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

کناکری میں منعقد ہونے والے جلسہ کی مختصر رپورٹ: اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۵؍ستمبر۲۰۲۴ءکو شہر کی مرکزی مسجد بیت الاحد کناکری میں دوپہر بارہ بجے جلسہ کی کارروائی تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور قصیدہ ’’یاعین  فیض اللّٰہ و العرفان‘‘سے شروع ہوئی۔

بعد ازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسولﷺ‘‘ از خاکسار (مربی سلسلہ)، ’’آنحضرتﷺ بطور خاتم النبیینؐ‘‘ از مکرم امین لوانی صاحب سیکرٹری تربیت، ’’آنحضرتﷺ-بہترین راہنما‘‘ از مکرم محمد ماریگا صاحب اور ’’آنحضورﷺ کا اسوۂ حسنہ‘‘ از مکرم محمد صالح جالو صاحب۔

الحمدللہ تمام تقاریر محنت سے تیار کی گئیں اور احباب نے بہت پسند کیں۔ دعا کے ساتھ جلسے کا اختتام ہوا۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

(رپورٹ: طاہر محمود عابد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button