اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

اعلانات نکاح

نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش اعلان کرواتے ہیں کہ

٭…مورخہ ۶؍اکتوبر۲۰۲۴ء بروز اتوار طاہر احمد صاحب ابن محمد اسداللہ اسد صاحب آف ضلع جمال پور(ریٹائرڈ معلم وقف جدید) کا نکاح سنجیدہ نصرت صاحبہ بنت محمد سلیم احمد صاحب آف ضلع کوملا کے ساتھ اسد الزمان رجیب صاحب معلم وقف جدید نے مسجد بیت السلام میں پڑھایا۔

٭… مورخہ ۱۱؍ اکتوبر بروز جمعۃ المبارک بنگلہ دیش جماعت کے مرکز بخشی بازار ڈھاکہ میں حفیظ الرحمٰن صاحب ولد محمد مستفیض الرحمٰن صاحب آف ضلع نیل فاماری کا نکاح نائرہ نور صاحبہ بنت جی ایم نجیب الرحمٰن صاحب آف ضلع نیل فاماری کے ساتھ مولانا عبدالاول خان چودھری صاحب نیشنل امیرجماعت احمدیہ بنگلہ دیش نے پڑھایا۔

٭… مورخہ ۱۱؍ اکتوبر بروز جمعۃ المبارک بنگلہ دیش جماعت کے مرکز بخشی بازار ڈھاکہ میں قمر الدین صدیق صاحب ولد ملاں صدیق الرحمٰن صاحب آف ضلع ڈھاکہ کا نکاح راحیلہ رحمت صاحبہ بنت رحمۃاللہ صاحب آف ضلع برہمن باڑیہ کے ساتھ مولانا عبدالاول خان چودھری صاحب نیشنل امیرصاحب بنگلہ دیش نے پڑھایا۔

اللہ تعالیٰ طرفین کے لیے یہ تینوںنکاح مبارک فرمائے اور نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے والوں کو دین و دنیا کے ثمراتِ حسنہ سے نوازے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button