متفرق مضامین

شیش تاؤک (لبنانی سیخ کباب)

(آمنہ نورین (جرمنی))

اجزا

بغیر ہڈی کے گوشت ایک کلو

انڈا ایک عدد

کچا پسا ہوا پیاز دو کھانے کے چمچ

لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ

سفید مرچ ایک چائے کا چمچ

بھنا کٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ

جائفل پاؤڈر ایک چٹکی

بھنا کٹا خشک دھنیا ایک چائے کا چمچ

لیمن جوس دو کھانے کے چمچ

نمک حسب ذائقہ

دہی ۸ کھانے کے چمچ

اوریگانو ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

ٹماٹو کیچپ دو چائے کے چمچ

ترکیب

گوشت کو کیوبز میں کاٹ لیں اور اوپر دیے ہوئے تمام اجزا لگا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں، پھر سیخوں پر لگا کر پہلے سے ۱۸۰؍ڈگری پر گرم کیے ہوئے اوون میں ۲۵ سے ۳۰؍منٹ کے لیے بیک کرلیں یا گرل کرلیں۔ اسے توّے پر بھی روسٹ کیا جا سکتا ہے اور بعد میں کوئلہ دکھادیا جائے تو اور بھی لذیذ ہو جاتے ہیں۔ نیز اس کے ساتھ سبز مرچ اور لہسن کی چٹنی بہت لذیذ لگتی ہے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button