یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ پٹنی ہیتھ، لندن میں قرآن کوئز کا اہتمام

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ برطانیہ کی قیادت تعلیم القرآن کے تحت مجلس انصار اللہ پٹنی ہیتھ، لندن کو مورخہ ۲۲؍فروری ۲۰۲۴ء کو مقامی صلوٰۃ سنٹر میں ایک قرآن کوئز کا پروگرام کرنے کی توفیق ملی جس میں چار ٹیموں سے قرآن کریم کے ترجمہ اور تفسیر کے سوالات پوچھے گئے۔ ہر ٹیم تین اراکین پر مشتمل تھی۔

پروگرام کا آغاز نماز ظہر و عصر کی باجماعت ادائیگی کے بعد تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ پہلے مرحلہ میں ہر ٹیم سے مرکزی نصاب کے مطابق تفسیر کبیر جلد دوم سے تین سوالات اور دوسرے مرحلہ میں سورۃ المائدہ کے لفظی ترجمہ سے بھی تین سوالات پوچھے گئے۔ کوئز کے اختتام پر ہومیو ڈاکٹر شکور اسلم صاحب نے دعا کرائی اور حاضرین کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

(رپورٹ: سرفراز احمد۔ زعیم مجلس پٹنی ہیتھ، یوکے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button