نماز جنازہ حاضر و غائب

نمازِ جنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ۱۹؍اکتوبر ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ بارہ بجے بعد دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ سلیمہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم مرزا نذیر احمد ناصر صاحب (برمنگھم ویسٹ۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور تین مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

مکرمہ سلیمہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم مرزا نذیر احمد ناصر صاحب (برمنگھم ویسٹ۔یوکے)

14؍اکتوبر 2024ء کو 79سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ قادیان میں پیدا ہوئیں۔ زیادہ عرصہ گوجرانوالہ میں گزارا اور 2011ء میں اپنے شوہر کے ساتھ یوکےآئیں۔ مرحومہ صوم و صلوٰۃ کی پابند، چندوں میں باقاعدہ، خلافت کی اطاعت گزار ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ آپ کو تبلیغ کا شوق تھا اور پاکستان میں 10 بیعتیں بھی کروائیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ چار بیٹے، چار بیٹیاں اور بہت سے پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔ مرحومہ کے ایک بیٹے مکرم مرزا مظفر احمد صاحب کو بطور زعیم انصار الله برمنگھم ویسٹ اور بہومکرمہ امۃالحئی صاحبہ کو بطور صدر لجنہ برمنگھم ویسٹ خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔ مرحومہ مکرم منصور احمد ضیاء صاحب (مربی سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ یو کے) کی تائی اور مکرم انور اقبال صاحب (مربی سلسلہ واستاد جامعہ احمد یہ گھانا )کی خالہ تھیں۔

نماز جنازہ غائب

۱۔مکرم محمد جمیل فیضی صاحب ابن مکرم الحاج محمد علی فیضی صاحب ( ربوہ )

27؍اگست 2024ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ نے لاہور کے حلقہ گلبرگ میں مختلف تنظیمی خدمتوں کے علاوہ جماعت کے سیکرٹری مال کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ ربوہ میں اپنے حلقہ میں بطور سیکرٹری مال بھی خدمت بجالاتے رہے۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، خلافت کے ساتھ وفا کا تعلق رکھنے والے، نیک، دیندار اور مخلص انسان تھے۔مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ شامل ہیں۔ آپ کے داماد مکرم احمد لطیف فیضی صاحب صدر جماعت پٹنی ہیتھ کے طورپر خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔

۲۔ مکرم شیخ عطاءر بی صاحب ابن مکرم محمد عبد الله مقرب صاحب(بیلجیم)

24؍ستمبر2024ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے والد شیخ محمد عبد اللہ مقرب صاحب نے 1920ء کی دہائی میں احمدیت قبول کی تھی۔ مرحوم ربوہ کے ابتدائی باسیوں میں سے تھے۔ آپ نے پاکستان ایئر فورس میں 30 سال ملازمت کی اور وارنٹ آفیسر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ دوران ملازمت ہر جگہ کسی نہ کسی رنگ میں خدمت دین کی توفیق بھی پاتے رہے۔1995ء میں اپنے بچوں کے پاس بیلجیم آگئے اور اطفال کی تربیت کے علاوہ صدر انصار اللہ بیلجیم کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، سادہ مزاج، قناعت پسند، خلافت کے شیدائی، ایک نیک مخلص اور باوفا انسان تھے۔اولاد کی بہت اچھی تربیت کی۔مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں ایک بیٹی اور 5 بیٹے شامل ہیں۔ آپ کے 2 پوتے مربی سلسلہ ہیں۔ جن میں سے مکرم عبد الہادی مسعود صاحب جماعت ناروے میں اور مکرم انس محمود صاحب جماعت یو کے میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔

۳۔ مکرمہ طاہرہ ناصر صاحبہ اہلیہ مکرم ناصر احمد اعوان صاحب (حلقہ سروبا گارڈن۔ لاہور)

26؍مارچ 2024ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ مکرم شیخ نور احمد منیر صاحب(مبلغ سلسلہ بلاد عربیہ) کی بیٹی اور مکرم شیخ مبارک احمد صاحب(سابق مبلغ امریکہ) کی بھتیجی تھیں۔ مرحومہ صوم و صلوٰۃ کی پابند، تہجد گزار، مہمان نواز صابرہ و شاکرہ، نیک اور پرہیزگار خاتون تھیں۔ مالی تحریکات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔ خلافت سے والہانہ عشق تھا۔ تنظیمی لحاظ سے لجنہ کی فعال ممبر تھیں۔ اپنے علاقہ میں غیر از جماعت بچوں اور بچیوں کو بھی قرآن کریم پڑھاتی تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔آپ کی اولاد نہیں تھی۔ پسماندگان میں خاوند شامل ہیں۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button