ایشیا (رپورٹس)

کیرلہ سے امن کا پیغام ليے ہوئے چار ہزار کلومیٹر کی مسافت سائیکل پر طے کر کے چھ خدام سالانہ مرکزی اجتماع میں شرکت کے ليے مرکز احمدیت قادیان پہنچے

امسال سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ بھارت ۲۰۲۴ء کے موقع پر کیرلہ سے قادیان تک کم و بیش چار ہزار کلومیٹر کی مسافت سائیکل پر طے کر کے چھ خدام مرکز احمدیت قادیان دارالامان پہنچے۔ یہ خدام مورخہ ۷؍ستمبر ۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ کالیکٹ صوبہ کیرلہ سے روانہ ہوئے تھے۔

ان خدام نے مجموعی طور پر ۴۷؍یوم سائیکل پر سفر کیا اور راستہ میں کم و بیش ۳۵؍شہروں میں قیام کرکے ان شہروں میں اسلام کے امن بخش پیغام کی تشہیر کے حوالہ سے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ بنگلور، میسور، حیدر آباد، ممبئی، نئی دہلی، چندی گڑھ، امرتسر جیسے شہروں میں افراد جماعت نے ان سائیکل سوار خدام کا والہانہ استقبال کیا اور مقامی طور پر استقبالیہ پروگرامز بھی منعقد کیے جن میں غیرمسلم معززین کو بھی مدعو کیا گیا۔ ان خدام نے Stop World War III کے بینر کے تحت مختلف شہروں میں Campaigns بھی منعقد کیں، لیف لیٹس تقسیم کیے اور تیسری عالمی جنگ کے تعلق سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے انتباہ سے لوگوں کو آگاہ کیا۔

ان Campaigns کے دوران کافی تعداد میں لوگوں نے اسلام اور جماعت کے بارہ میں سوالات کیے اور معلومات حاصل کیں۔ تمام حاضرین کو اسلام احمدیت کے بارہ میں سوالوں کے جواب دیے گئے۔ ان تمام شہروں کے لوگوں نے سائیکل سوار خدام کی قیام امن کے حوالہ سے کوشش کو خوب سراہا اور خود بھی کچھ مسافت تک سائیکل سوار خدام کے ساتھ سائیکل چلا کر کے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مورخہ ۲۳؍اکتوبر۲۰۲۴ء کو یہ قافلہ اپنی منزل مقصود قادیان دار الامان پہنچا۔ یہاں اس قافلہ کا استقبال مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ بھارت، مکرم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ بھارت اور ان کی مجالس عاملہ نے کیا اور ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب بستان احمد قادیان میں منعقد کی گئی۔

مجلس خدام الاحمدیہ بھارت کے سالانہ مرکزی اجتماع کے موقع پر مکرم وکیل صاحب تعمیل و تنفیذ (انڈیا۔ نیپال۔ بھوٹان) نے سائیکل سوار خدام کی حوصلہ افزائی کی اور مجلس کی طرف سے سندات سے نوازا۔

اللہ تعالیٰ ان کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور اس Peace Ride کے مثبت نتائج ظاہر فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: شعبہ پریس اینڈ میڈیا بھارت)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button