یورپ (رپورٹس)

یونان میں جلسہ سیرۃ النبیﷺ کا بابرکت انعقاد

(ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل یونان)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ یونان کو مورخہ ۱۵؍ستمبر۲۰۲۴ء بروز اتوار بعد از نماز عصر ایتھنز مسجد میں جلسہ سیرت النبی ﷺمنعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ کی صدارت مکرم عطاءالنصیر صاحب مربی سلسلہ و نیشنل صدر نے کی۔ تلاوت قرآن کریم، نظم اور حدیث نبویؐ کے بعد مکرم چودھری مشتاق احمد صاحب نے ’’آنحضرتﷺ کی سادہ زندگی‘‘ اور حضرت مسیح موعودؑ کے ایک اقتباس کے بعد صدر مجلس نے ’’آنحضور ﷺ کی عبادات‘‘ کے موضوع پر تقاریر کیں۔دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا جس کے بعدحاضرین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔

اس جلسہ میں ۱۵؍احباب شامل ہوئے جبکہ ۱۴؍احباب نے آن لائن شرکت کی۔ اس طرح کُل حاضری ۲۹؍رہی۔

(رپورٹ: ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button