اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

اعلاناتِ نکاح

٭…نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ ۱۹؍اکتوبر۲۰۲۴ء بروزہفتہ عزیزہ ساجیہ نورین شاز بنت صلاح الدین چودھری صاحب (مرحوم) ضلع برھمن باڑیہ کے نکاح کا اعلان مہدی حسن آکاش صاحب ابن قمر الحسین صاحب ضلع برھمن باڑیہ کے ساتھ مبلغ چھ لاکھ بنگلہ دیشی روپیہ حق مہر پر محترم شاہ محمد نورالامین صاحب مربی سلسلہ و نیشنل سیکرٹری تربیت نومبائعین بنگلہ دیش نے بکشی بازار ڈھاکہ میں کیا۔

٭… ثاقب محمود عاطف صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل آسٹریلیا تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ ۵؍نومبر۲۰۲۴ء کو خاکسار کی بھانجی عزیزہ عیشۃ النور بنت راشد محمود صاحب کے نکاح کا اعلان خاکسار کے بھانجے عزیزم جلیس احمد (مربی سلسلہ ہفت روزہ الحکم )ابن ظہیر احمد رشید صاحب ساکن مورڈن، لندن کے ساتھ محترم طارق محمود صاحب ظفر مربی سلسلہ سابق امیر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ کینیا نے کیا۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتے جملہ خاندانوں کے لیے با برکت فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button