یورپ (رپورٹس)

مجلس اطفال الاحمدیہ فن لینڈ کے آ ٹھویں سالانہ اجتماع کا انعقاد

(طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مکرم فرید احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۹؍اکتوبر ۲۰۲۴ء کو مجلس اطفال الاحمدیہ فن لینڈ کو اپنا آ ٹھواں سالانہ اجتماع کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

امسال اجتماع میں معیارِ صغیر اور معیارِ کبیر کے لیے چھ علمی مقابلہ جات (حسن قراءت، نظم، اذان، اردو تقریر، حفظ القرآن، قصیدہ) اور چھ ورزشی مقابلہ جات (فٹ بال، پنجہ آزمائی، ڈارٹس، دوڑ، میوزیکل چیئرز، ریلے ریس) شامل تھے۔ اجتماع کا آغاز ہفتہ کی صبح ہیلسنکی کے نماز سینٹر میں ایک مختصر افتتاحی اجلاس کے ساتھ ہوا۔ اس اجلاس میں تلاوت قرآن کریم، وعدہ اطفال، نظم اور مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب مبلغ انچارج فن لینڈ کی تقریر شامل تھی۔ دعا کے بعدعلمی مقابلہ جات شروع ہوئے۔

دوپہر کے کھانے کے بعد معیارِکبیر کے نشانہ بازی اور معیارِ صغیر کے میوزیکل چیئرز کے مقابلے ہوئے۔ نماز ظہر اور عصر کی ادائیگی کے بعدتمام اطفال و والدین ورزشی مقابلہ جات کے لیے کھیلوں کے میدان میں تشریف لےگئے جہاں ۱۰۰؍میٹر اور ۲۰۰؍میٹر ریس، ریلے ریس اور فٹ بال کے مقابلے ہوئے۔ بعد ازاں باقی کھیلوں کے مقابلوں کے لیے سب لوگ واپس نماز سینٹر آئے اور دن کا آخری مقابلہ پنجہ آزمائی منعقد ہوا۔

اختتامی اجلاس ساڑھے پانچ بجے کے قریب شروع ہوا جس میں تلاوت قرآن کریم، وعدہ اطفال، نظم اور مربی صاحب کی مختصر اختتامی تقریر، تقسیم انعامات اور دعا شامل تھیں۔ دن کا اختتام کھانے کے بعد مغرب اور عشاء کی نمازوں کی ادائیگی سے ہوا۔

اجتماع میں ۱۸؍اطفال، ۱۵؍خدام، سات انصار اور تین بچوں نے شرکت کی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button