متفرق

ان پر لذت بخش کلام اور ربّ العزت کی طرف سے ان پر فصیح کلمات نازل ہوتے ہیں

امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

حضرت باری سے ان پر لذت بخش کلام اور ربّ العزت کی طرف سے ان پر فصیح کلمات نازل ہوتے ہیں۔ انہیں خدائے قدیر و کریم کی طرف سے ہر عظیم خبراور اخبار غیبیہ سے مطلع کیا جاتا ہے قحط سالی کے موقع پر ان کی بدولت لوگوں کی فریاد رسی کی جاتی ہے۔ انہیں ان کی آفات سے نجات دی جاتی ہے اور ان کی تضرعات کے نتیجہ میں قوم کی کایا پلٹ دی جاتی ہے اور ان کی اکثر دعائیں قبول ہوتی ہیں اور ان کی حاجت روائی کے لئے خارق عادت امور ظاہر ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیں ایسی قوم کی سزا دہی کی بابت اطلاع اور خبر دی جاتی ہے جو اپنی رائے دوسروں پر ٹھونسنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔ اس طرح مقربین کی تائید کی جاتی ہے ، انہیں بشارتیں دی جاتی ہیں، ان کی مدد کی جاتی ہے اور انہیں منور اور بار آور کیا جاتا ہے وہ کئی بار ہلاک کئے جاتے ہیں۔ مگر پھر انہیں دوبارہ جنم دے دیا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنے ربّ کا دیدار کرتے اور انہیں یقین ہوتا ہے ان پر کوئی سورج طلوع نہیں ہوتا اور نہ کوئی رات ان پر چھاتی ہے مگروہ اللہ کے اور قریب ہو جاتے ہیں اور ان کے علم میں ان کے پہلے علم سے کہیں بڑھ کر اضافہ ہوتا ہے اور جب وہ بڑھاپے کی عمر کو پہنچیں تو ایمان میں ان کا شباب کمال پر ہوتا ہے۔

(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۸۰-۸۱)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button