متفرق

ربوہ کا موسم (۸تا۱۴؍نومبر٫۲۰۲۴)

۸؍نومبر جمعۃ المبارک کو صبح سے ہی آسمان پر سموگ چھائی ہوئی تھی اور اس نے سورج کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔ دن میں کبھی کبھار سورج اس میں سے اپنا منہ نکال کر کرنیں زمین پر بکھیر دیتا تھا ۔ شام کے وقت ہلکی ہوا سے ٹھنڈ بن گئی۔ سردی اب ربوہ میں مکمل طور پر اپنے پر پھیلا چکی ہے۔اس ہفتہ کا اوسط ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۵؍اور کم سے کم ۱۶؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ ہفتہ اور اتوار کے دن اس موسم میں پہلی مرتبہ دھند (fog)ماحول میں آموجود ہوئی، اس کا سلسلہ صبح نماز فجر سے شروع ہوا ، دن کے وقت دھند اور سموگ فضا میں موجود ہونے کی وجہ سے موسم ابر آلود محسوس ہوتا تھا۔ سموگ کے مضر اثرات کی وجہ سے پاکستان، خصوصی طور پر پنجاب میں بہت سی بیماریاں پھیل رہی ہیں جن میں نزلہ زکام ، آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں دشواری اور دمہ کے دائمی مریضوں میں پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہیں۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button