عالمی خبریں

برطانیہ میں شدید برف باری کی پیش گوئی

ویسے تو برطانیہ میں موسم عموماً کم ہی گرم ہوتا ہے یا موسم گرما میں اکثر مقامات پر ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہتی ہیں، لیکن ماہ نومبر کے آغاز سے ہی موسم سرما نے اپنی باقاعدہ آمد اور شدت کا احساس دلانا شروع کر دیا ہے، جہاں آرکٹک ہواؤں نے درجہ حرارت کو نچلی سطح پر پہنچا دیا ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات نے اپنے شہریوں کو شدید برف باری اور درجہ حرارت میں کمی سے خبردار کیا ہے۔

میٹ آفس کے مطابق، پیر کی ابتدائی صبح سال کی اب تک کی سب سے سرد رات رہی، جس میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ، اسکاٹ لینڈ کے ہائی لینڈز میں ٹولوچ برج پر ریکارڈ کیا گیا۔

صبح کے وقت، برطانیہ کے کئی علاقوں میں گھروں کے مکینوں نے اپنی گاڑیوں کے شیشے پہلی بار اس موسم سرما میں ڈی آئس کیے، جب کہ اس ماہ کا آغاز غیر معمولی طور پر معتدل اور خشک رہا۔

جو وارنننگز جاری کی گئی ہیں ان میں پیر کی شام 7 بجے سے منگل کی صبح 10 بجے تک جنوبی اسکاٹ لینڈ سے شمالی ویلز اور مڈلینڈز تک بارش، برف باری اور ژالہ باری شامل ہیں۔

میٹ آفس نے خبردار کیا ہے کہ پیر سے بدھ تک متوقعہ متاثرہ علاقوں میں 20 سینٹی میٹر (8 انچ) تک برف جمع ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، امکان ہے کہ 300 میٹر سے زیادہ بلند پہاڑوں پر 20 سینٹی میٹر تک اور 200 میٹر سے زیادہ بلند پہاڑوں پر 10 سینٹی میٹر تک برف جمع ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بند ہونے، سڑک اور عوامی ٹرانسپورٹ میں رکاوٹ اور برف پر پھسلنے سے چوٹ کے امکانات ہیں۔

Snowfall can make the road slippary
برف باری کا ایک منظر

شہریوں کے لیے مشورہ:

شہریوں خصوصاً ڈرائیورز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سفر کے لیے زیادہ وقت مختص کریں اور ضروری موسم سرما کی اشیاء جیسے گرم کپڑے، کھانا، پانی، کمبل، ٹارچ، آئس اسکریپر/ڈی آئسر، وارننگ ٹکون(Warning Triangles)، ہائی وِز جیکٹ، اور کار فون چارجر ساتھ رکھیں۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button