مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 28؍ نومبر تا یکم دسمبر 2019ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…28؍ نومبر2019ء بروز جمعرات : حضورِانور نے آج نمازِ ظہر و عصر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرم مرات رحیمو وچ محمد زیا نوف صاحب (صابق صدر جماعت کازان، تاتارستان)، مکرم مبشر احمد صاحب (ابن مکرم نذیر محمد صاحب مرحوم۔ سلاؤ) اور عزیزم جاذب احمد (ابن مکرم ڈاکٹر طاہر احمد صاحب۔ برمنگھم) کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے حاضرجنازوں کے ساتھ 4؍مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔

٭… 29؍ نومبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے آج مسجد بیت الفتوح، مورڈن سرے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں اخلاص ووفا کے پیکر چند بدری صحابہ رضی اللہ عنہم کی سیرتِ مبارکہ کا دلنشیں تذکرہ فرمایا۔ نیز دو مرحومین مکرم نصیر احمد صاحب (ابن مکرم علی محمد صاحب۔ راجن پور) اور مکرم عطاء الکریم مبشر صاحب (ابن میاں اللہ دتہ صاحب۔ کِرتو ضلع شیخو پورہ حال کینیڈا) کا ذکر خیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔ (خطبہ جمعہ کاخلاصہ اس شمارے کی زینت ہے)

٭…حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج شام تقریباً چھے بج کر20منٹ پر اپنے دفتر سے باہر تشریف لا کراسلام آباد (ٹلفورڈ) میں ہونے والی تعمیرات اور دیگر کاموں کا معائنہ فرمایا اور ان کے بارے میں ضروری ہدایات سے نوازا۔ یہ خوبصورت لمحات تقریبا ً چھے بج کر 50 منٹ پر اختتام پذیر ہوئے۔
حضورِ انور نےایوانِ مسرور سے ملحقہ حصے پر ہونے والی تعمیر، اسلام آباد کے زیریں میدان میں کاروان اوررہائشی علاقے کے علاوہ دیگر مقامات کا معائنہ فرمایا ، پراگریس کا جائزہ لیا اور ہدایات سے نوازا۔ حضور انور کے باہر تشریف لانے پر فضا میں بشاشت اور خوشی کی ایک لہر دوڑنے لگ جاتی ہے۔ اس وقت اسلام آباد میں موجود مرد و زن ، بچے بوڑھے سب ہی اپنے آقا کے دیدار کے لیے مختلف مقامات پر اس خواہش کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں کہ آقا کی ایک نظر اُن پر پڑ جائے ۔اس معائنہ کی نہایت مختصر جھلک درج ذیل ہے:

٭…حضور انور نے آج معائنہ کے دوران ربیع الثانی کا چاند دیکھ کر دعا کرائی۔٭…آج حضور انور نےمکرم نصیر احمد صاحب جو اسلام آباد میں مالی کے طور پر خدمت کی توفیق پا رہے ہیں کی رہائش کا معائنہ فرمایا۔ مکرم نصیر احمد صاحب نے اِن لمحات کے حوالہ سے بتایا کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز رہائش کے پاس سے گزر رہے تھے تومیرا نواسہ علیان قمر بعمر 4سال حضور انور کے پاس گیا اور حضور انور کو سلام کیا۔ اس پر حضور انور نے بھی سلام کا جواب دیا ۔حضور انور کو جب بتایا گیا کہ یہ خاکسار کا نواسہ ہے توحضور انور بچے کے ساتھ میری رہائش میں تشریف لائے ۔ حضور انور نے نہایت شفقت کے ساتھ رہائش کا معائنہ فرمایا،خاکسار اوراہل خانہ سے گفتگو فرمائی اور بعض ہدایات سے نوازا۔
اللہ تعالیٰ پیارے حضور کی عمر اور فیض میں برکت عطا فرماتا چلا جائے۔ آمین

٭… 30؍ نومبر بروز ہفتہ: حضورِانور نے آج نمازِ ظہر و عصر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرم رانا توقیر احمد صاحب ابن مکرم رانا منیر احمد صاحب (جرمنی)کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ ایک مرحوم کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔

٭… حضور انور نے آج بعد نمازِ عشاء احمدیہ مسلم میڈیکل ایسوسی ایشن یوکے کی سالانہ تقریب کو رونق بخشی۔ یہ تقریب ایوان مسرور، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

٭… یکم دسمبر بروز اتوار: …حضور انور نے آج نمازِعشاء کے بعد مکرم سید ابرار شاہ صاحب (مبلغ سلسلہ جرمنی) اور عزیزہ ماہم کرن بنت مکرم محمود احمد صاحب (یوکے) کی تقریب ولیمہ کو رونق بخشی۔ یہ تقریب ایوانِ مسرور، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز

مورخہ 25؍ نومبر تا یکم دسمبر کے دوران حضورِ انور نے پانچ روز دفتري اور چھے روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہ نمائي حاصل کي۔

اس عرصے میں67؍فيمليزاور92؍احباب نے انفرادي طور پر حضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد 159؍تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل 20؍ ممالک سے تھا :

امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی، بیلجیم، ہالینڈ، ناروے، سوئٹزر لینڈ، انڈیا، پاکستان، رومانیہ، کانگو کنشاسا، تنزانیہ، نائجیریا، اٹلی، سویڈن، ماریشس، یوکے اور بعض عرب ممالک۔

اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button