افریقہ (رپورٹس)

گھانا کے گریٹر اکرا ریجن کا انتیسواں سالانہ اجتماع

(احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل گھانا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے گھانا کے گریٹر اکرا ریجن کا سالانہ اجتماع مورخہ ۱۵؍ستمبر ۲۰۲۴ء کو بستان احمد، اشوگمن اکرا (Accra) میں منعقد ہوا جس میں گریٹر اکرا ریجن کے دو ہزار سے زائد احباب جماعت نے شمولیت کی۔ امسال حسب روایت ۲۹ویں سالانہ اجتماع کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم، نظم اور مقامی نغمات سے ہوا۔ اس کے علاوہ کئی مقررین حاضرین سے مخاطب ہوئے۔ امسال گھانا میں ۷؍دسمبر کو حکومتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں حکومت گھانا نے ہر طبقہ سے اپیل کی ہے کہ دوران انتخابات ہر شہری پُرامن رہے۔ چنانچہ موقع کی مناسبت سے مقررین نےتعلیم و تربیت کے عناوین کے بعد زیادہ تر قومی وحدت، اتحاد و اتفاق نیز سیاسی و سماجی اختلافات سے بالاتر ہو کر احباب جماعت کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

امسال اجتماع کا مرکزی موضوع ’’تنوع میں اتحاد: قوم کی تعمیر کی کلید ہے‘‘ تھا۔

اس موقع پر نیشنل جلسہ سالانہ پلاننگ کمیٹی گھانا کے ایک رکن ڈاکٹر مشیبو محمد الفا صاحب نے اجتماع کے مرکزی موضوع کے حوالہ سے چند گزارشات پیش کیں۔

ایک مقرر نے کہا کہ ہمیں دوسروں کی رائے اور ان کے مذہب اور رسومات کا بھی احترام کرنا چاہیے۔ اس موقع پراحمدیہ مسلم مشن گھانا گریٹر اکرا کےریجنل صدر الحاج آدم کوفی یامواہ صاحب نے امسال دسمبر میں ہونے والے انتخابات کے دوران قومی یکجہتی، اتفاق اور سب کے ساتھ امن سے رہنے کی اپیل کی۔

اجتماعی دعا کے ساتھ یہ ایک روزہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔ اجتماع کے موقع پر حاضرین میں ریفریشمنٹ و طعام پیش کیا گیا۔

(رپورٹ: احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button