یورپ (رپورٹس)

سوانزی، ویلز میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد

(لطیف احمد شیخ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برطانیہ)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ جماعت احمدیہ سوانزی، ویلز نے مورخہ ۲؍نومبر۲۰۲۴ء بروز ہفتہ جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق پائی جس میں ساؤتھ ویسٹ ریجن کے حال ہی میں تعینات ہونے والے ریجنل مربی سلسلہ مکرم عثمان منان صاحب نے بھی شرکت کی۔ مکرم آصف بسرا صاحب صدر جماعت احمدیہ سوانزی نے صدارت کرتے ہوئے احباب جماعت کو خوش آمدید کہا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم کے بعد مربی صاحب نے اپنا تعارف کرانے کے بعدانگریزی میں تقریر کرتے ہوئے آنحضرتﷺ کی سیرت کےچند پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے آپؐ کے عفوو درگزر، شفقت و محبت اور صبر و تحمل کے بعض واقعات بیان کیے۔ پروگرام کی دوسری اور آخری تقریر میں خاکسار نے حضورﷺ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے دنیا و آخرت میں یقینی کامیابی حاصل کرنے اور خدا تعالیٰ سے مضبوط تعلق پیدا کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کیاجس کے بعد دعا سے یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

بعدازاں تمام شرکاء کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ اس جلسہ میں احباب جماعت کی حاضری ۴۵؍رہی۔الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ : لطیف احمد شیخ۔ نمائندہ الفضل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button