یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ ڈنمارک کا نیشنل اجتماع ۲۰۲۴ء

(محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ڈنمارک)

مجلس انصاراللہ ڈنمارک کو ۲۷؍ اکتوبر۲۰۲۴ء بروز اتوار ایودیور میں واقع ایک سکول کے سپورٹس ہال میں اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

افتتاحی اجلاس: نماز تہجد و فجر مسجد نصرت جہاں میں ادا کی گئی تھیں۔ صبح دس بجے افتتاحی اجلاس کا آغاز ہوا جس کے مہمان خصوصی مکرم محمد زکریا خان صاحب امیر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ ڈنمارک تھے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد مکرم امیر صاحب نے نماز باجماعت کی اہمیت کے بارے میں احباب کو توجہ دلائی اور دعا کے ساتھ اجتماع کا آغاز ہوا۔

علمی مقابلہ جات:علمی مقابلہ جات میں تلاوت قرآن کریم، نظم، تقریر، تقریرفی البدیہہ، حفظ القرآن اور کوئز شامل تھے۔ ان مقابلہ جات کے بعد نماز ظہر و عصر سپورٹس ہال میں ہی ادا کی گئیں۔

ورزشی مقابلہ جات: ورزشی مقابلہ جات میں کرکٹ، والی بال، رسہ کشی اور میوزیکل چیئرز شامل تھے۔

اختتامی اجلاس:شام چار بجے تلاوت قرآن کریم اور عہد کے بعد خاکسار (مربی سلسلہ ) نے کامیاب ہونے والے احباب میں انعامات تقسیم کیے جس کے بعد مکرم سہیل احمد صاحب صدر مجلس انصاراللہ ڈنمارک نے اپنی اختتامی تقریر میں مجلس کی امسال کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور دعا کے ساتھ یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔ کُل حاضری ۳۷؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button