ادب آداب

بچوں کو جسمانی سزا نہ دی جاوے

حضرت مسیح موعودؑ بچوں کو سزا دینے کے سخت مخالف تھے۔ مدرسہ تعلیم الاسلام میں جب کبھی کسی استاد کے خلاف شکایت آتی کہ اس نے کسی بچہ کو مارا ہے۔ تو سخت ناپسند فرماتے۔ اور متواتر ایسے احکام نافذ فرمائے گئے کہ بچوں کو جسمانی سزا نہ دی جاوے۔ چھوٹے بچوں کے متعلق فرمایا کرتے کہ وہ خداتعالیٰ کی طرف سے تو مکلّف ہیں ہی نہیں پھر تمہارے مکلّف کیونکر ہو سکتے ہیں۔

(بحوالہ سیرت حضرت مسیح موعودؑ صفحہ365، از حضرت یعقوب علی عرفانی صاحبؓ)

مکلف :فقہ کی ایک اصطلاح ہے یعنی وہ شخص جو بالغ، عاقل اور اپنے ہوش و حواس میں ہو، جس کے ذمے کوئی فرض عائد یا واجب ہو

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button