ارشادِ نبوی

علم سکھانے والا اور سیکھنے والا دونوں اجر میں شریک ہیں

حضرت ابو امامہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تم اس (دینی)علم کو حاصل کر وقبل اس کے کہ وہ قبض کر لیا جائے اور اس کا قبض کیا جانا یہ ہے کہ وہ اُٹھا لیا جائے (یعنی علماء ناپید ہو جائیں)اور آپؐ نے درمیانی انگلی اور انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی اکٹھی کی ۔ پھر حضورؐ نے فرمایا علم سکھانے والا اور علم سیکھنے والا دونوں اجر میں شریک ہیں۔ باقی لوگوں میں کوئی خیر نہیں۔

(ابن ماجہ كتاب المقدمة بَابُ: فَضْل الْعُلَمَاءِ وَالْحَثِّ عَلَى طَلَبِ الْعِلْمِ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button