ایشیا (رپورٹس)پیس کانفرنس

کولکاتہ میں پیس سمپوزیم کا انعقاد

مورخہ 16؍ نومبر 2019ء کو جماعت احمدیہ بھارت کی جانب سے صوبہ مغربی بنگال کے شہر کولکاتہ میں پیس سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

یہ پیس سمپوزیم ہوٹل ہندوستان انٹرنیشنل میں ‘امن عالم۔ ضرورتِ وقت’ (world peace. the critical need of the time) کے موضوع پر منعقد کیا گیا۔

اس پیس سمپوزیم سے ایک دن قبل جماعت احمدیہ کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں جماعت کے نمائندگان نے جماعت احمدیہ مسلمہ کی پر امن تعلیمات کا تعارف اور جماعت احمدیہ کی قیام امن کے حوالہ سے کوششوں کا تذکرہ کیا۔

پروگرام کے دوران سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی قیام امن اور خدمت انسانیت کی کاوشوں کی جھلکیوں پر مشتمل ڈاکومنٹری پیس سمپوزیم کے شاملین کو دکھائی گئی۔

اس سمپوزیم میں مختلف مذہبی رہنماؤں اور اسکالرز نے شرکت کی اور قیام امن کے حوالہ سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی قیادت میں جماعت احمد کی پر امن تعلیمات کی تشہیر اور قیام امن کی کوششوں کو سراہا۔

اس پروگرام کی کوریج کئی لوکل، نیشنل اور آن لائن میڈیا کے ذریعہ کی گئی۔ پیس سمپوزیم کی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم Facebook پر لائیو نشریات کی گئیں۔ جس سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے اس پروگرام کو مشاہدہ کیا۔

اللہ تعالیٰ اس پیس سمپوزیم کے نیک اور دور رس نتائج ظاہر فرمائے۔ آمین(رپورٹ: ایم ٹی اے نیوز بھارت)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button