یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کے زیرِاہتمام محفلِ مشاعرہ

(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ)

محض خدا تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کے زیرِاہتمام ایک نہایت شاندار مشاعرہ مورخہ 3؍نومبر 2019ء کومنعقد ہوا۔ مشاعرہ کا مقصد افریقہ میں صاف پانی مہیا کرنے اور کنویں لگانے کے لئے چندہ جمع کرنا تھا۔

تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ مجلس عاملہ کی میٹنگ کی ویڈیو دکھائی گئی جس میں حضورِ انور نے مجلس انصار اللہ کو خصوصاً افریقہ میں صاف پانی مہیا کرنے اور کنویں لگانے کی طرف توجہ دلائی تھی۔ چنانچہ حاضرین پر اس ویڈیو کا گہرا اثر ہوا۔

اس کے بعد مکرم ملک عارف محمود صاحب صدرمجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈنے افتتاحی تقریر اور استقبالیہ پیش کیا۔

مکرم صدر صاحب نے مشاعرہ کے انعقاد کے مقاصد بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مکرم مباک صدیقی صاحب جو کہ خصوصی طور پر لندن سے اس مشاعرہ کے لیے تشریف لائے تھے کا تعارف پیش کیا اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔اور انہیں دعوتِ کلام دی۔جس پر مکرم مباک صدیقی صاحب نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے اپنے خوبصورت کلام اور واقعات پر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اس کے بعد متفرق شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ۔

آخر پر مکرم طارق ولید تا رنتسر صاحب نیشنل امیر سوئٹزرلینڈ نے مکرم محمداحمد راشد صاحب سابق مبلغ انچارج سوئٹزرلینڈ کے لئے الوداعی کلمات کہے اسی طرح مکرم عارف محمود صاحب صدر مجلس انصار اللہ نے بھی سپاسنامہ پیش کیا۔

خدا تعالیٰ کے فضل سے پروگرام نہایت کامیاب رہا، حاضری توقع سے زائد تھی ،تیس ہزار فرانک سے زائد وصولی ہوئی،غرض ہر لحاظ سے ہی یہ پروگرام کامیاب تھا ۔

(رپورٹ بشارت احمدانیس: ناظم مشاعرہ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button